مظفرآباد

فلائی اوور، 16کروڑ ریوائز فائل، وزیراعظم کی توجہ کی منتظر

مظفرآباد (رپورٹ:جہانگیر حسین اعوان سے) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا قومی منصوبہ فلائی اوور سی ایم ایچ چوک کی 16کروڑ روپے کی ریوائز فائل وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی توجہ کی منتظر وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور اس منصوبے کی ریوائز فائل پر دستخط کر کے منظوری دینگے (باقی صفحہ 3بقیہ نمبر5)تو منصوبہ کا بقیہ کام مکمل ہوسکے گا۔اس اہم منصوبے کی تکمیل کیلئے مظفرآباد ڈویژن کے 11ممبران اسمبلی کردار ادا کریں لیکن تاحال اس پران کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ دارالحکومت کی سیاسی سماجی تاجر شخصیات سابق چیئرمین تاجر اتحاد پرنس فرخ،محمد عمران، بشارت جگوال، بشیر حسین، راجہ ناصر، ظہیر قریشی ودیگر نے کہا کہ دارالحکومت کے انتہائی اہم منصوبوں کو تاخیر کرنے کا سبب کیا ہے۔ فلائی اوور کے منصوبے کی تکمیل کیلئے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور حقیقی توجہ دیں یہ شہر حلقہ ان کے والد محترم سابق وزیراعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور کا ہے یہاں کے عوام نے ان کو ووٹ دیکر کامیاب کیا تھا وہ وزیراعظم آزادکشمیر کے منصب پر فائز ہوئے تھے اس لیئے اب راجہ فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم آزادکشمیر اس منصوبے کو عملی جامع پہنا نے کیلئے فی الفور منصوبہ کی ریوائز فائل پر دستخط کریں تاکہ محکمہ شاہرات کو فنڈز مل سکیں۔

Related Articles

Back to top button