مظفرآباد

پیپلزپارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے، دیوان چغتائی

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)وزیر تعلیم آزاد کشمیر دیوان علی خان چغتائی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں،غازیوں کی جماعت ہے،جس کے مخلص کارکنان مشکل ترین حالات میں بھی وفاداری اور ثابت قدمی کی مثال قائم کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم آزاد کشمیر دیوان علی خان چغتائی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد اپنے حلقہ انتخاب کے علاقہ گوجر بانڈی میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر دوبئی کے نوجوان رہنماراجہ عاطف شفیق کی رہائش گاہ پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں راجہ محمد رفیق خان،راجہ محمد سفیر خان،راجہ تنویر خان سمیت دیگر نے دیوان علی خان چغتائی کی سیاسی جدوجہد پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے غیر مشروط تعاون اور حمایت کا اعلان کیا،وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے کہا کہ صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر مرحوم کے دست راست کرنل شفیق مرحوم کے خاندان،ساتھیوں کی حمایت پر ان کا شکر گذار ہوں،کرنل شفیق ایک جہاندیدہ،اصول پرست سیاسی رہنما تھے جنہوں نے زندگی بھر صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر مرحوم کے ساتھ وفاداری نبھاتے ہوئے بھرپور سیاسی مقام حاصل کیا،پیپلز پارٹی کے بنیادی،نظریاتی کارکنان ہمارا ہر اول دستہ ہوں گے، کسی کارکن کو مایوس نہیں کریں گے،کرنل شفیق کے برادران راجہ رفیق خان،راجہ سفیر احمد خان،راجہ تنویر خان نے دیوان علی خان چغتائی کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی شہداء کی تابندہ روایات کی وارث عوامی جماعت ہے،دیوان علی خان چغتائی کا پارٹی میں شامل ہونا ایک دانشمندانہ قدم ہے جس سے یونین کونسل گوجر بانڈی جسے منی لاڑکانہ کہا جاتا ہے میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی،یہ علاقہ ذوالفقار علی بھٹو شہید، محترمہ بے نظیر بھٹو اور صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر مرحوم کے نظریاتی چاہنے والوں کا ہے،جسے پارٹی قیادت نے اعتماد کے ساتھ حلقہ انتخاب میں چُنا وہ اس کی بھرپور حمایت،مکمل تعاون جاری رکھیں گے، یہی سبق انہیں کرنل شفیق مرحوم نے دیا تھا،تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ محمد رفیق خان،راجہ محمد سفیر خان،سابق امیدوار برائے کونسلر شاہد خوشحال عثمانی،سابق وارڈ کونسلر راجہ تنویر خان، سید بشیر کاظمی،مقبول احمد،جاوید اکبر مغل،حاجی سعید،منظور اعوان،خلیل الرحمن کھوکھر، ملک غلام حسن،شیر زمان عثمانی،راجہ شامیر خان،ارشد سدھن،عثمان ترک،سید حسیب بخاری،عدنان بٹ،چوہدری محمد یونس،تنویر درانی، مبشر مقبول اعوان، وسیم منظور اعوان، شاہنواز رفیق،مشتاق احمد سواتی، لوکل کونسلر سید حماد کاظمی، صدیق شاہین چک،پی آر او ذیشان عباسی، افتخار اعوان سمیت کارکنان، عمائدین موجود تھے،شرکاء نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دیوان چغتائی کی آمد سے حلقہ کی سیاست میں مثبت تبدیلی آئے گی اور پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں پہلے سے زیادہ مضبوط قوت بن کر ابھرے گی۔۔۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button