مظفرآباد

کابینہ اجلاس، وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے ہیلتھ کارڈ کی منظوری دیدی

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)وزریراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت آزادکشمیر کابینہ کے اجلاس میں ہیلتھ کارڈ کی منظور ی دیدی گئی ہے۔ جبکہ تعلیمی پیکج تحفظات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے وزیرصحت عامہ آزادکشمیر سید بازل علی نقوی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی آزادکشمیر بھر کے پرائیویٹ ہسپتالوں کے پینل کا تعین کرتے ہوئے 2روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ جس کے بعد عوام کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت میسر آجائے گیہیلتھ کارڈ کی منظوری پر آزادکشمیر کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ہیلتھ کارڈ کی سہولت میسر آنے سے غریب عوام مفت علاج معالجہ کروا سکیں گے۔ کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں تعلیمی پیکج بھی شامل تھا جس پر گفتگو شنید کی گئی لیکن تعلیمی پیکج پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ تعلیمی پیکج تحفظات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔

Related Articles

Back to top button