مظفرآباد

گھر گھر قومی پولیو مہم،جہلم ویلی اور نیلم ویلی میں اجلاس کا انعقاد

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)قومی گھر گھر پولیو مہم 15 تا18 دسمبرکے انعقاد کے سلسلہ میں ڈی پی ای سی چیئرپرسن، ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد،جسمیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر ڈاکٹر طاہر رحیم مغل نے آمدہ مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ میڈم قراہ العین،عبدالجبار لون اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس ڈبلیو ایچ او،ڈی ایس او ڈاکٹر عائشہ جرال،ایم این سی ایچ پروگرام ساجد عظیم خان،ڈسٹرکٹ پولیو فوکل پرسن ابرار سرور عباسی،ڈبلیو ایچ او،ٹی ایس اے عمر علی،صحافیوں اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر رحیم مغل نے کہا کہ جس طرح گزشتہ 24 سالوں سے آزادکشمیر پولیو فری ہے اس طرح مستقبل میں بھی اس موزی مرض سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل کیا جائے گا اور مکمل خاتمہ تک اپنی کاوشیں جاری رکھی جائیں گی، چیرمین ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی ڈپٹی کمشنر بینش جرال نے پولیو کے قطرے پلانے کے حوالہ سے محکمہ صحت جہلم ویلی کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ اس قومی مہم میں ضلع بھر میں والدین،اساتذہ کرام،وکلاء،عام شہری،ملازمین سمیت سب سے اپیل ہے کہ وہ گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہوئے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ یہ قومی مہم کامیابی سے ہمکنار ہو پائے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی کے مطابق جہلم ویلی میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 43146 ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سربراہی میں ضلع کی20 یونین کونسلز میں 3 تحصیل سپروائزرز کی زیر نگرانی 20 یونین کونسل سپروائزرز،71 ایریا انچارج،292 موبائل ٹیمیں، 42 فکسڈ سائٹس، 17 ٹرانزٹ ٹیمیں اپنی خدمات سر انجام دیں گی۔۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button