مظفرآباد
غیر رجسٹرڈ بائیکیا کی یلغار، جابجاپارکنگ،ٹریفک نظام متاثر

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)غیر رجسٹرڈ بائکیا کی یلغار، جگہ جگہ موٹر سائیکلوں کی پارکنگ ٹریفک نظام متاثر، من مرضی کے کرائے وصو کرنے لگے۔ چھوٹے بچے بھی بائکیا سروس کے موٹر سائیکل چلانے لگے جن کے شناختی کارڈتک نہیں بدوں لائسنس بھی بڑی تعداد میں موٹر سائیکل چلائے جا رہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد بائکیا سروس کے موٹر سائیکل چلا رہی ہے سبزاور پیلے رنگ کے ہیلمنٹ لگا کر موٹرسائیکل چلائے جا رہے ہیں شہری حلقوں کا ٹریفک پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ، غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔