مظفرآباد

لاتخصیص کام ہوئے، رنگ نسل، ذات برادری کے قائل نہیں،جاوید ایوب

بھیڑی (رانا عمران سے)وزیر حکومت سردار جاوید ایوب کا حلقہ انتخاب حلقہ ایک کوٹلہ یونین کونسل بھیڑی کا دو روزہ دورہ متعدد پراجیکٹس کا افتتاح اور متعدد سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا وزارت کا دوبارہ قلمدان سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ پٹہکہ سے بھیڑی تک جگہ جگہ پرتپاک استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا مختلف جگہوں پر عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں اور موقع پر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکمہ کو تحریک کی گئی زندہ پیر تا ریالی سڑک۔سیرنیاں تا تکیہ سڑک۔صادقہ بالا سڑک۔اپر نلہ کلس سڑک۔ لوئر نلہ کلس سڑک۔مین روڈ نلہ کلس سڑک۔چوکی کسی تا صادقہ بالا سڑک۔مسوری والا نلہ تا کھیتر سڑک۔چھمبر تا اڈہ بازار سڑک۔بھیڑی تکیہ تا محلہ عرفان حسن شاکر سڑک۔اپر بھیڑی سڑک۔سیری بھیڑی لنک سڑک۔سیری تا جبڑ سینتھ سڑک۔جھامرہ تا مختار مغل ہاؤس سڑک۔ترانگڑ تا بیسری سڑک کے علاؤہ انٹر سائنس کالج اور مڈل سکول بھیڑی کا دودہ کیا گیا علاؤہ ازیں وارڈ ڈوبہ میں مظفر حسین مغل کی رہائش گاہ پر شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں مختلف جماعتوں کو چھوڑ کر درجنوں افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور وزیر حکومت سردار جاوید ایوب خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اس موقع پر وزیر جنگلات و وائلڈ لائف فیشریز و ترقیاتی ادارہ سردار جاوید ایوب خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سیاست عوامی خدمت خلق سمجھ کر کی بلا تخصیص عوام کے کام ہوئے رنگ نسل زات برادری ازم کے قائل نہیں انہوں نے کہا کہ وہ بھٹو ازم کے قائل ہیں جو روٹی کپڑا اور مکان کے نعرہ اور مشن پر عمل پیرا ہیں حلقہ کوٹلہ کے اندر پاکستان پیپلز پارٹی کے علاؤہ دیگر سیاسی جماعتیں کم رہ گئی ہیں انہوں نے انٹر سائنس کالج بھیڑی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ کے جملہ بنیادی مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائیں گے قوم کے معماروں کے مستقبل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں جھوٹے ہوائی اعلانات پر عمل نہیں کرتے اس موقع پر انہوں نے انٹر کالج کو ڈگری کالج کا درجہ دینے اور بچیوں کے لیے اعلحدہ گرلز کالج کی منظوری کے لیے بھی تحریک کرنے کا اعلان کیا وزیر حکومت سردار جاوید ایوب خان نے انچارج پرنسپل اعجاز احمد شیخ، ودیگر کو ادارہ کے اندر بہتر نظم و ضبط اور بہتر تعلیمی معیار پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری نذیر انقلابی، چیرمین یونین کونسل بھیڑی سردار غلام مرتضیٰ منہاس۔وارڈ ممبر میر الطاف حسین۔ممبرضلع کونسل یوسی بھیڑی سردار ادریس مغل،ممبر ضلع کونسل یوسی مچھیارہ خواجہ امتیاز، وائس چیرمین یوسی بھیڑی مختار مغل، سابق چیئرمین پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزاد کشمیر انیس شاکر اعوان، وائس چیرمین مونیسپل کمیٹی تحصیل پٹہکہ شائد عثمانی،ندیم احمد شیخ،کونسلر شیراز عباسی، کونسلر سردار سمیر ایڈووکیٹ، رہنما پیپلزپارٹی اسد حمید نایابی، عبدالرشید شائق۔ملک عبدالرحیم،عزیر الرحمان ڈار، رہنما یوتھ بلال اعوان، محسن علوی، محمد عاصف ایڈووکیٹ،مختلف محکمہ جات جنگلات و وائلڈ لائف فیشریز۔ نیشنل پارک۔تعلیم۔برقیات۔لوکل گورنمنٹ۔شاہرات۔پی ڈبلیو ڈی۔تحصیل انتظامیہ۔پولیس۔میڈیا نمائندگان و دیگر پارٹی رہنماؤں کارکنان و عوام علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی#
ب

Related Articles

Back to top button