آمدہ انتخابات پوری قوت سے لڑکر کارکردگی کی بنیادپر حکومت بنائینگے،چوہدری یاسین

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمدےٰسین نے کہا کہ آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوگئی ہے یہ عوامی حکومت ہے عوامی راج شروع اب ایم ایل اے کی حکومت نہیں ایوانوں کے دروازے عوام کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس وزیر اعظم سیکرٹریٹ وزراء کے دفاتر عوام کیلئے کھلے ہیں۔ جہاں عوام کا داخلہ بند وہاں پیپلز پارٹی کی حکومت کے ساتھ ہی عوامی راج قائم ہوچکا ہے۔ پیپلز پارٹی آزادکشمیر میں بڑی بڑی قد آور شخصیات ضرور ہیں۔ تاہم سب کی سب صدر زرداری بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد منظم ہیں۔ آنے والا انتخاب پوری قوت سے لڑئیں اور انشاء اللہ کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر میں عام انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی۔ عوامی توقعات پر پورا اُتریں گے۔ ماضی ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کرینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزایڈیٹر محاسب سید آفاق حسین وایڈیٹر ڈیلی ہائیٹس راجہ شاہد سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر آزادحکومت کے وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب وزیر لوکل گورنمنٹ عامر ےٰسین بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی کے صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے۔ عوام کی قوت پر یقین رکھتی ہے۔پیپلز پارٹی کسی حادثے کی پیداوار نہیں پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو چاروں صوبوں آزادکشمیر گلگت بلتستان میں پوری قوت کے ساتھ موجود ہے۔ اور پیپلز پارٹی نے ہی مملکت خدادا پاکستان کی سب اکائیوں کو آپس میں جوڑ کے رکھا ہو ا پیپلز پارٹی کے مقابلے میں باقی جماعتیں صوبائی جماعتیں ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم وزراء حکومت کو پارٹی صدر کی حیثیت میں نے ہدایات دے رکھی ہیں کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی عزت نفس اور انکے مسائل ومعاملات کے ساتھ عوام کے معاملات کا بھرپور خیال رکھا جائے عوامی مسائل حل کیے جائیں انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں موجودہ وقت میں حکومت کوئی پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کی مالا ہے تاہم اس چیلنج کو ہم نے قبول کیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور حکومت نے مکمل اتفاق اتحاد ہے ڈسپلن کے پابند ہیں یہی وجہ ہے کہ موجود ہ وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا نام پارٹی صدر کی حیثیت سے وزرات عظمیٰ کیلئے میں نے خود اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم فیصل ممتاز جواں سال ہیں ان کے وزراء بھی جواں لوگ ہیں کشمیری قوم نے ان سے بڑی امیدیں رکھی ہیں۔ ہم نے وزیراعظم کی قیادت میں ایک جوان ٹیم آزادکشمیر کے لوگوں کو خدمت کیلئے دی ہے۔اس کی سپرویژن ہم خود کرینگے اور یہ حکومت کارکردگی دکھائے گی۔پیپلز پارٹی کے صدر نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی وزیراعظم آزادکشمیر کی تقریب حلف برداری میں آئے انہوں نے بھی پارٹی اور گورنمنٹ واضح ہدایات دی ہیں عوامی خدمت کا سفر شروع کردیا ہے جو جاری رہے گا۔



