خوشحال ملک کیلئے ہمیں مل جل کر کوششوں کی ضرورت ہے، سردار عتیق

مظفرآباد(محاسب نیوز)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔16 دسمبر 2014 کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی 11ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کے دلخراش واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ آرمی پبلک سکول کے ان معصوم ہیروز کی قربانیوں سے ہمیں یہ پیغام ملتا ہے کہ آپس کے باہمی اختلافات کو بھلا کر دہشت گردی سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال ملک کیلئے مل جل کر کوشیش کریں۔ ہمیں اُن خاندانوں پر فخر ہے جنہوں نے اس عظیم صدمے کو برداشت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اُن غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔سانحہ اے پی ایس کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی تاریخ میں اے پی ایس کے معصوم ہیروز کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قبل ازیں صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے سوہاوہ شریف پیر سید بصیر احمد گردیزی کے رسم چہلم میں شرکت کی اس موقع پر گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ پیر سید بصیر احمد گردیزی سوم و صلوۃ کے پابند،ایک نیک سیرت شخصیت تھے جن کی ساری زندگی اللہ اور رسول کے احکامات کے تناظر میں انسانیت کی خدمت میں گزری انہوں نے نہ صرف ممبر و محراب کا دفاع کیا بلکہ ہمیشہ سچ کا بول بالا کرنے میں مصروف رہے، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء برسوں پورا نہیں ہو سکے گا۔بعد ازاں انہوں نے پیر سید بصیر احمد گردیزی کی قبر پر حاضری اور فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سے سوہاوہ شریف میں پیر سید ذوالقدر شاہ گردیزی کی رہائش گاہ پر مسلم کانفرنس اور دیگر جماعتوں کے سیاسی کارکنان ملاقات کررہے ہیں۔ اس موقع پر پیر صاحب نے خصوصی دعا فرمائی۔



