مظفرآباد
صرافہ ایسوسی ایشن ہی صرافہ برداری کی نمائندہ تنظیم ہے،رہنما ڈٹ گئے

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)صرافہ ایسو سی ایشن رجسٹرڈ کے رہنماؤں راشد اعوان زرگر، خرم میر زرگر، عامر شہباز زرگر، ناصر قریشی زرگر، عاقب زرگر، جنید اعوان زرگر ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہیکہ صرافہ ایسو سی ایشن رجسٹرڈ ہی صرافہ برادری کی نمائندہ تنظیم ہے جوصرافہ برادری کے جملہ مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ ہم ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس توقع کا اظہار کرتے ہیں کہ صرافہ ایسو سی ایشن ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ جملہ صرافہ برادری اپنی اس نمائندہ تنظیم کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے اب کسی کو صرافہ برادری کے نام پر سیاست نہیں کرنے دیں گے اپنے حق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔



