مظفرآباد

ڈوگہ سیری تاکھبل گلی سڑک کا تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار فرار

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)یونین کونسل کٹلی سراڑ کی سیاسی سماجی شخصیت اعظم نذیر اعوان نے کہا ہے کہ ڈوگہ سیری تا کھبل گلی سڑک کی تعمیر کا کام بند، ٹھیکیدار کام چھوڑ کر غائب ہو گیا۔ عوام علاقہ 2سال سے ٹھیکیدار کو تلاش کر رہے ہیں اور متعلقہ محکمہ کو متعدد بار آگاہ بھی کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔ عوام سڑک نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات کے ایکسئن کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے اعظم نذر اعوان نے کہا کہ اگر سڑک کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کریں گے سڑک کی کٹائی کرنے کے بعد سڑک کو اسی حالت میں چھوڑ دیا گیا جو کہ سفر کے قابل نہیں ہے جس کی وجہ سے بڑی آبادی کو سفری مشکلات کا سامنا ہے جلد ہی اس سڑک کی تعمیر کا کام بند ہونے کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان مشارت سے کریں گے۔

Related Articles

Back to top button