پنجاب پولیس کے نقش قدم پر آزادکشمیر میں ناکے‘چالان

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)پنجاب ٹریفک پولیس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزادکشمیر ٹریفک پولیس نے بھی ناکے لگا کر شہریوں کی بھاری چالان کر کے چمڑی ادھیڑنی شروع کر دی موٹر سائیکلوں اور رکشوں پرائیوٹ پبلک ٹرانسپورٹ کوروکا جاتا ہے اور معمولی سی غلطی پر بھی ہزاروں روپے کے چالان کیے جا رہے ہیں سرکاری ملازمین کو بھی معاف نہیں کیا جاتا ہے شہری عوامی سیاسی سماجی حلقوں کا شدید ردعمل پارکنگ کیلئے جگہ دستیاب کریں سڑکوں کو کشادہ کیا جائے پھر قانون پر عملدرآمد مکمل ہو سکے گا محمد عمران، بشیر احمد، نور محمد، بشارت جگوال، بلال احمد، فقیر اللہ، نذر احمد کے مطابق بااثر بڑی گاڑیاں سرعام قانون کی دھجیاں بکھیرتی ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جبکہ چالان کر کے کمیشن کیلئے عام غریب شہریوں کو ٹریفک پولیس نے تنگ کرنا شروع کر رکھا ہے قانون سب کیلئے برابر پر عمل کیا جائے۔



