جامعہ اشاعت القرآن کا سالانہ اجتماع‘29فضلاء کی دستاربندی

مظفرآباد(محاسب نیوز)آزادکشمیر کی قدیمی دارالحکومت مظفرآباد کی اولین مرکزی علمی دینی درسگاہ جامعہ اشاعت القرآن شاہ ناڑہ مظفرآباد کا 57 واں سالانہ اجتماع، 29 فضلاء کی دستاربندی کر دی گئی، جامعہ کے ابتک 24 ہزار فضلا مکمل ہوگئے، تفصیلات کے مطابق جامعہ اشاعت القرآن شاہ ناڑہ مظفرآباد کا 57 ویں سالانہ ختم بخاری تکمیل قرآن مجید کانفرنس زیر صدارت بانی و رئیس جامعہ ہذا شیخ القرآن حضرت مولانا قاری عبدالمالک توحیدی منعقد ہوئی جبکہ مہمانان خصوصی شیخ الحدیث حضرت مولانا خلیل الرحمٰن نعمانی مانسہرہ، مولانا پیر سید محمود الحسن شاہ آف شنکیاری نے خطاب میں کہا مدرسہ علم وعرفان کا مرکز ہے مدارس رشد وہدایت اور پیغمبر کے دین کے آمین چوکیدار ہیں برصغیر میں انگریز کے مقابلے میں دارلعلوم دیوبند نے دین کی ترویج کے لئے مدینہ منورہ مسجد نبوی کے مدرسہ صفہ کے طرز پر مدرسہ بنایا آج پوری دنیا میں مدارس کا تسلسل صفہ کے مدرسہ کی شاخیں ہیں دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جن کو انگریز ختم کرسکا نہ اسکے آلہ کار ختم کرسکیں گے، علوم دیں کی احیا عوام کی درست رہنمائی کے لئے علماء مدارس کا کردار ہے۔مولانا قاری عبدالمالک توحیدی نے اپنی ساری زندگی خدمت قرآن میں صرف کر دی 62 سال قبل للھیت،تقوی اور اخلاص سے قائم کیا گیا انکا یہ ادارہ آج کامیابی کی انتہاؤں کو چھو رہا ہے جو حضرت شیخ القرآن کا فیض ہے 24 ہزار سے زائد فضلا اور 50 ہزار سے زائد مستفید کنندگان ان کے لئے دارین کی دولت ہے حکومت اور مخیر حضرات غریب نادار، یتیم بے سہارا بچوں اور بچیوں کے اس ادارے کی کفالتی، تعلیمی، اصلاحی، تربیتی، روحانی علمی خدمات کے لئے دل کھول کر بھرپور تعاون کرے۔مقررین علما کرام نے جامعہ اشاعت القرآن کے قابل، مخلص متقی اساتذہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جن کی محنت و شفقت سے ادارہ کے فضلا آزادکشمیر ہی نہیں پاکستان و بیرون ممالک میں بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور مسلسل کئی سال سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور تعلیمی بورڈز میں ممتاز پوزیشن لے رہے ہیں،



