مظفرآباد

سینٹرل پریس کلب انتخابات‘سہیل مغل صدر‘ شہزادلولابی سیکرٹری جنرل منتخب

مظفرآباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی ایوانِ صحافت مظفرآباد کے سالانہ انتخابات خوش اسلوبی سے مکمل ہو گئے جس میں سینئر صحافی سہیل مغل کی قیادت میں جرنلسٹس پینل نے میدان مار لیا۔ انتخابی عمل کے دوران 82 اراکین کلب نے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔صدارتی امیدوار سہیل مغل 49 اور سیکرٹری جنرل شہزاد لولابی 55ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل صدارتی امیدوار مسعود عباسی 33 اور سیکرٹری جنرل کے امیدوار طاہر فاروقی 27ووٹ حاصل کر سکے۔ نائب صدر کی نشست پر شاہزیب افضل نے0 5 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی جائنٹ سیکرٹری کے لیے اکمل جاوید 48 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ٹھہرے جبکہ سیکرٹری اطلاعات کی نشست پر تصدق کاظمی نے 51 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے امیدوار چوہدری خورشید بلامقابلہ منتخب ہو گے۔

Related Articles

Back to top button