مظفرآباد

گرلز مڈل سکول درائیاں، ضلع بھمبر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ

میرپور(بیورو رپورٹ)الحرمین ویلفیئر فاؤنڈیشن درائیاں کے زیر انتظام پاکستان آرمی کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول درائیاں، ضلع بھمبر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیاگیا۔کیمپ میں پاکستان آرمی کے مایہ ناز ڈاکٹرز، محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور کسگمہ بلڈ سوسائٹی بھمبر کی ٹیم نے حصہ لیا اور اہلِ علاقہ کو مفت طبی سہولیات فراہم کیں۔کیمپ میں مریضوں کا چیک اپ، اسپیشلسٹ ڈاکٹرز سے مشاورت، معمولی سرجری، بنیادی لیبارٹری ٹیسٹ، آنکھوں اور دانتوں کا معائنہ، بچوں کے لیے ڈینٹل فلاس کی تقسیم اور منہ کی صفائی کے لیکچردیئے گئے۔فری میڈیکل کیمپ میں کل 861 مریضوں نے چیک اپ کروایا، جن میں مرد، خواتین، بچے اور ڈینٹل مریض شامل تھے۔

Related Articles

Back to top button