
آزاد کشمیراور گلگت بلتستان پر 77برس سے مسلط قرآن کے مغائر فرسودہ اور ظالمانہ نظام کے خلاف ڈاکٹر محمد مشتاق خان ا میر جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان نے بدلونظام اور حق دو عوام کوبیانیہ کے ساتھ زبر دست شعور بیداری کی مہم شروع کررکھی ہے ،عوام میں بڑی پزیرائی مل رہی ہے،خواتین ،نوجوان اور خاص کر زی جنریشن اس کاحصہ بن رہی ہے،انگریزوں کا بنایا ہوایہ نظام صرف حکمرانوں کے مفادات کا تحفظ کرتاہے غریب عوام کی بھلائی اور ریلیف کے لیے اس نظام میں کچھ نہیں ہے چونکہ یہ نظام اللہ کے دیے ہوئے نظام کے خلاف ہے اس لیے اس کے اندر عدل اور انصاف نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔



