انتظامی افسران تبادلے، منیر احمد قریشی ڈپٹی کمشنر مظفرآباد تعینات

مظفرآباد(خبر نگار خصوصی)آزاد کشمیر میں انتظامی مفاد کے پیش نظر تبادلوں اور تعیناتیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد عثمان ممتاز بٹ کو تبدیل کر کے پرنسپل سٹاف آفیسر ہمراہ وزیراعظم تعینات کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (شعبہ جریدہ اول) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انتظامی مفاد کے پیش نظر عثمان ممتاز بٹ، آفیسر آزاد جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس، حال ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کو تبدیل کرتے ہوئے خالی آسامی پر پرنسپل سٹاف آفیسر ہمراہ وزیراعظم تعینات کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب منیر احمد قریشی، آفیسر آزاد جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس، مہتمم بندوبست کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ دونوں افسران کی تعیناتیوں کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔




