مظفرآباد
طویل خشک سالی کے بعد بالائی علاقوں میں برفباری‘ بعض مقامات پر ہلکی بارش

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)آزادکشمیر میں طویل خشک سالی کے بعد بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری اور بعض مقامات پر ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے بالائی علاقوں میں موسم شدید سردہوگیاہے۔ بالائی وادی نیلم سمیت لیپہ ویلی کے بالائی پہاڑوں پر ہونے والی برفباری سے جہاں خشک سالی کا خاتمہ ہوگا تو وہیں زیرزمین پانی کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ آزادکشمیر بھی گلوبل وارمنگ اور کلائیمنٹ چینج کی زد میں ہے جس کے باعث بے موسمی بارشوں اور موسماتی تغیرو تبدل کے اثرات خطے کی آب و ہوا کو متاثر کر رہے ہیں۔


