مظفرآباد

تقسیم اور تفریق کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘فیصل ممتاز

اسلام آباد(صباح نیوز)آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے اتحاد گروپ نیو سٹی میرپور کے صدر راجہ عبدالمجید کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں راجہ عبدالقیوم، نذیرکھوکھر۔ راجہ جاوید،جہانگیر کھوکھر، مظہرالحق,راجہ الیاس مرزاشبیر جرال,راجہ بشارت سردار اعظم شامل تھے۔ اس موقع پر ڈی جی پولیٹیکل افیرز وزیراعظم سیکرٹریٹ عامر ذیشان جرال، چوہدری معیز مجید، راجہ ذوالفقار زلفی بھی موجود تھے۔وفد نے وزیراعظم کو متاثرین منگلا ڈیم ڈیم 2011 کے تحت ذیلی کنبہ جات کے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم 2011 کی پاکستان کو روشن رکھنے کیلیے بڑی قربانیاں ہیں جنہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،حکومت ذیلی کنبہ جات کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور اس سلسلے میں میرپور کے ارکان اسمبلی کی تجاویز کے مطابق متعلقہ محکموں کے ساتھ ملکر حکمت عملی وضح کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل، بالخصوص ذیلی کنبہ جات سے متعلق انتظامی، معاشی اور سماجی نوعیت کے امور ہماری ترجیح ہیں۔ ذیلی کنبہ جات کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، سرکاری امور میں درپیش رکاوٹوں کا خاتمہ، اور روزمرہ مسائل کے فوری حل کے لیے مربوط حکمتِ عملی اختیار کی جائے گی،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ذیلی کنبہ جات کے مسائل کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر ان کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت، جوابدہی اور بروقت فیصلے حکومتی پالیسی کا بنیادی حصہ ہیں۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ذیلی کنبہ جات کے مسائل کے حل سے نہ صرف عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا بلکہ معاشرتی ہم آہنگی کو بھی فروغ ملے گا،

Related Articles

Back to top button