ابیٹ آبادتازہ ترینصوبائیقومی

قومی یکجہتی، سلامتی، استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی: کورکمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی: پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس میں واضح کیا گیا ہے کہ قومی یکجہتی ، سلامتی، استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ، چاہے ایسے عناصر سیاسی ہوں یا کوئی بھی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 273ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں فورم نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والوں کے لیے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
فورم نے حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش آیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے غیرملکی ایما پر دہشتگردی کے فروغ کے خلاف ماد روطن کا دفاع کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش آیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے پاکستان کی مسلح افواج کی غیرمتزلزل جرات،پیشہ ورانہ مہارت اورقربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
بھارتی سرپرستی والے تمام دہشتگردوں، سہولت کاروں سے فیصلہ کن اور بغیر کسی رعایت کے نمٹا جائے گا: فورم
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے اعادہ کیا کہ بھارتی سرپرستی والے تمام دہشتگردوں، سہولت کاروں ، دہشت گردوں کے معاونین کے ساتھ بھی فیصلہ کن اور بغیر کسی رعایت کے نمٹا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button