مظفرآباد
ناظم جنگلات تجدید سرکل مظفرآباد ارتضیٰ قریشی نے چارج سنبھال لیا

مظفرآباد (خبر نگار خصوصی)محکمہ جنگلات کے انتہائی تجربہ کار ناظم جنگلات تجدید سرکل مظفرآباد ارتضیٰ قریشی نے چارج سنبھال لیا اور کام شروع کردیا۔ گزشتہ روز مہتمم جنگلات ارشد خان، رینج آفیسر سید تنویر حسین کاظمی آفیسر چوہدری یاسین نے انہیں چارج سنبھالنے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے مبارکباد دی۔ ناظم جنگلات تجدید ارتضیٰ قریشی نے ناظم اعلیٰ جنگلات ملک اسد کے ساتھ ملکر محکمہ جنگلات کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔ان منصوبوں کی توسیع کیلئے وفاق کی سطح پر بھی فائل ورک کرکے ان منصوبوں کی توسیع کرائی اور ملازمین منصوبہ جات کی ملازمتوں کو تحفظ فراہم کیا۔


