مظفرآباد
دلائی‘ کلیاں سے سرکاری آٹے کی علاقہ پاکستان سمگلنگ کاانکشاف
مظفرآباد (رپورٹ: خبر نگار خصوصی) سرکاری سستا معیاری آٹا عامی آدمی کی پہنچ سے دور پاکستان سمگلنگ کا سلسلہ جاری کوہالہ روڈ پر چھتر کلاس کلیاں دولائی کے علاقوں سے سرکاری آٹے کی پاکستان سمگلنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو سرکاری آٹا نہیں ملا رہا ہے۔ عام غریب راولپنڈی سے آنے والا مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے اس حوالہ سے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر، چیف سیکرٹری آزادکشمیر، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سے درخواست کی ہے کوہالہ روڈ پر ان علاقوں سے سرکاری سستا آٹا پاکستان سمگل کرنے کا نوٹس لیکر سمگلنگ کو روکیں اور عام غریب شہریوں مقامی آبادہ تک سسٹے آٹے کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنائیں پاکستان میں آٹا مہنگا ہے اس لیے یہ سستا آٹا پاکستان کے علاقوں میں سمگل کر کے مہنگا فروخت کر کے سمگلرراتوں رات کروڑوں پتی بن رہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔



