مظفرآباد
سہیلی سرکار عرس،تفریح کیلئے سرکس میلہ سج گیا شہریوں کا خیرمقدم
مظفرآباد(کرائم رپورٹر)حضرت سائیں سہیلی سرکار کے عرس کے موقع پر شہر میں لگائے جانے والے میلہ و سرکس کا شہریوں کی جانب سے بھرپور خیر مقدم، شہریوں کا شہر میں تفریح مہیا کرنے پر ضلعی انتظامیہ، میئر بلدیہ اور ایونٹ آرگنازیئر حماس انٹرپراءئزیز کا شکریہ ادا کیا یاد رہے میلہ و سرکس 13 جنوری تا 25 جنوری نیلم پارک ٹاہلی منڈی میں جاری رہے گا جہاں مختلف اقسام کے جھولے، موت کا کنواں، ٹارزن سرکس سمیت فوڈ اسٹالز کشمیری اسٹالز و دیگر بہت سے ایٹمز شہریوں کے خوشی کا باعص بنیں گیں یہاں یہ بھی یاد رہے کے اس ایونٹ سے شہریوں کو تفریح مہیا ہونے سمیت روزگار کے مواقع بھی ملتے ہیں شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے شہر میں ایسے ایونٹس متاواتر سے ہوتے رہنے چاہیئے جس سے شہریوں کو سیر و تفریح ملتی رہے





