نالہ جندر بہنڑ میدان جنگ میں تبدیل ہوتا نظر آ رہا ہے‘خدشہ

ٹھوٹھہ(نمائندہ محاسب)نیلم جہلم پراجیکٹ دوبارا لگائے جانے کی C2 مالسی میں نالہ جندر بہنڑ میدان جنگ میں تبدیل ہوتا نظر آ رہا ہے۔ جب سے نیلم جہلم پراجیکٹ کی سرنگ متاثر ہونے کے بعد دوبارا کام شروع کیے جانے کی خبر نے ٹھیکیداروں اور بااثر گروپ میں نئی روح پھونک دی ہے۔ آئے روز میٹنگز پاور شو کر کے طاقت اور پاور دکھانے کے لیے ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آج مورخہ 14 جنوری کو ایک سابقہ ٹھیکیدار کے سرنگ A 2 تک سڑک کا کام شروع کروانے مشین لائی گئی تو دوسرے گروپ جو حقیقی متاثرین تصور کیا جاتا ہے راستہ روک دیا۔ جس وجہ سے نالہ جندر بہنڑ میں بڑی کشیدگی کا ماحول پیدا ہو گیا۔ واپڈا اہلکار اور چائینیز کیمپ C2 چلے گئے۔ چند معززین علاقہ نے کشیدگی دور کرنے کے لیے آمنے سامنے کے دونوں گروپوں کو سمجھا کر معاملہ رفع دفع کروا دیا۔ تاہم ایک گروپ کا کہنا ہے کہ میں نے گزشتہ برس اپنی مشینری لگا کر اس شرط پر کام کروایا تھا سڑک نکالی تھی اور ابھی تک کروڑوں روپے اخراجات کا بل بھی نہیں لیا




