ینگ ڈاکٹرز انتخابات، وقار بٹ پروفیشنل پینل کے صدارتی امیدوار نامزد

مظفرآباد (خبر نگار خصوصی) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے انتخابات میں پروفیشنل ڈاکٹرز پینل نے ڈاکٹر وقار اشرف بٹ کو مرکزی صدارتی امیدوار برائے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نامزد کر دیا۔ اس موقع پر صدارتی امیدوار پروفیشنل پینل ڈاکٹر وقار اشرف بٹ نے محاسب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر بھر میں 12 فروری کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پروفیشنل پینل واضح برتری سے کامیابی حاصل کرے گا۔ مرکزی صدارتی الیکشن سمیت تمام اضلاع سے کامیابی حاصل کرے گا۔ مرکزی صدارتی الیکشن سمیت تمام اضلاع سے ضلعی امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے۔ آزادکشمیر کے ڈاکٹرز کے حقوق کے لیے 3 سالوں میں بھرپور جدوجہد کی اور پروفیشنل پینل نے مسائل کو حل کرایا جو تاریخی کارنامہ ہے۔ آزاد کشمیر بھر سے سرکاری و پرائیویٹ 5 ہزار سے زائد ڈاکٹرز اپنے حق رائے دہی کا ستعمال کریں گے انہو نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز پروفیشنل پیشنل کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں تاکہ کامیابی کا سفر جاری رہ سکے۔ ڈاکٹرز پروفیشنل پیشنل نے ہسپتال کے انفراسٹرکچر ہاسٹلز کے قیام، ڈاکٹرز کی سیٹوں میں اضافہ، سلیکشن پروموشن بورڈ ریننگ بیسک پے پر ہیلتھ الاؤنس اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی سیٹوں میں اضافہ شامل ہیں۔ الحمد اللہ گزشتہ 3 سالوں میں ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں وفاق کے برابر کرا دی ہے ڈاکٹرز کی سیٹوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے حقوق پر سودے بازی کی نہ کریں گے ہمیشہ ڈاکٹرز کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اور ان کی عزتے النفس کو بحال رکھا ہے۔




