حکومت انتخابات پر اثر انداز ہونے کیلئے انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے‘شاہ غلام قادر

نیلم (راجہ ساجد سے) پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزادکشمیر میں آمدہ انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیئے انتقامی کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں، وزیر اعظم کے ساتھ الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیئے مشاورت جاری ہے جو جلد حتمی ہو جائے گی، میں نیلم ویلی کے دونوں حلقوں میں موجود ہوں کارکنان الیکشن کی تیاری شروع کر دیں، وزیر اعظم پاکستان نے آزاد کشمیر کے عوام کے لئے 40 ارب روپے صحت کارڈ کے لیئے جاری کیئے ہیں جس کا کریڈٹ صرف وفاقی حکومت کو ہی جاتا ہے، صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر قائد حزب اختلاف آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی نیلم کے ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھمقام میں نیوز کانفرنس اس دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں جلد مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی الیکشن میں ایک دن کی تاخیر نہیں نہیں ہو سکتی اگر چند وزراء الیکشن می۔ تاخیر ہونے کا تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو کسی صورت حقیقت نہیں ہو سکتا، مسلم لیگ ن کے کارکنان الیکشن کی تیاری کریں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بندر بانٹ کے بجائے عوام کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دے تو ہم سمجھیں گے کہ یہ واقعی آزادکشمیر میں عوامی حکومت قائم ہے لیکن بدقسمتی سے انہیں انتقامی کاروائیوں سے ہی فرصت ہی نہیں ملتی انھوں نے پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کے لیئے چار دن کی چاندنی ہے پھر اندھیری رات ہو گی، ہم برسراقتدار آکر ترقیاتی کاموں کا ایک بار پھر وہاں سے آغاز کریں گے جہاں سے ہم نے چھوڑا تھا




