مظفرآباد

ہیلتھ کارڈ‘ ملازمین کی مستقلی اہم اقدامات‘ پیپلز پارٹی کے 60 دن کی کارکردگی گزشتہ چار سال پر بھاری‘ رفیق نیئر‘شوکت جاوید میر

مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات،اوقاف و مذہبی امور چوہدری رفیق نئیر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 60 دن کی کارکردگی گزشتہ چار سال پر بھاری ہے۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے ریاست کے مسائل حل کرنے،لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے اور ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز تر بنانے کیلیے دن رات ایک کر دئیے۔چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آیندہ پانچ سال کیلیے بھی حکومت بنائے گی اور آزادکشمیر سے کلین سویپ کرے گی۔پیپلز پارٹی حکومت کے 60 دن مکمل ہونے پر اپنے خصوصی بیان میں چوہدری رفیق نئیر نے کہا کہ ان دو ماہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں حکومت کے دوررس اقدامات کیے جن میں ہیلتھ کارڈ کی منظوری،گریڈ ایک کے ملازمین کی مستقلی چھوٹے ملازمین کو ایک اضافی تنخواہ کی ادائیگی، ڈرائیورز کا گریڈ 4سے بڑھا کر 5کرنے کے نوٹیفکیشن کا اجراء نئی ٹرانسپورٹ پالیسی بنانے کا اعلان،اعلی آفیسران کو صرف ایک گاڑی رکھنے کا استحقاق شامل تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاؤہ نیلم ڈسٹرکٹ ہسپتال کو 50سے بڑھا کر 100 بیڈ کرنے کا اعلان،طلباء کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کیلیے 300سے زائد لیکچررز کی فوری ایڈہاک تقرری،احتجاجوں میں شہید کے لیے ایک کروڑ اور زخمی کو دس لاکھ کی ادائیگی جبکہ شہید کے ورثا میں سے ایک کو سرکاری ملازمت دئیے جانے کے نوٹیفکیشن کا اجراء، پونچھ، مظفرآباد کے تعلیمی بورڈز کی بھی منظوری،مرحلہ وائز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے لیے سٹی اسکین کی بھی منظوری،بینک آف اے جے کو شیڈول کرنے کے لیے بھی تحریک کئے جانے کی منظوری اور اسکے لئے ضروری رقم کی ادائیگی،طلبہ یونین کی بحالی، پراپرٹی ٹرانسفر کرنے پر ٹیکس کم کرنے کی منظوری، پانچ کے وی اور ساٹھ کے وی بجلی کے ڈومیسٹک اور کمرشل کے برابر ٹیرف مقرر کرنے کی منظوری، بجلی کے 139ملین روپے کے بقایاجات معاف کرنے کی منظوری،09اضلاع میں سالڈ ویسٹ منصوبے شروع کرنے کی منظوری،پٹھیالی اور ہڑیالہ مظفرآباد میں ہائیڈ روپاور پراجیکٹس تعمیر کرنے کی منظوری، انتظامی محکموں کی تعداد 20 کرنے کی منظوری،ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر ویمن پولیس اسٹیشن کے قیام کی منظوریجیسے دور رس اقدامات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ کی نامکمل عمارت کی تعمیر چیڑھ واٹر سپلائی اسکیم سی ایم ایچ راولاکوٹ میں دل کے امراض کا منصوبہ،معذور افراد کیلیے وظائف،اور ملازمتوں میں کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ،200بیڈ کے جنرل ہسپتال چک کو اپریل 2026کے پہلے ہفتے میں آپریشنل کرنے کا فیصلہ،کھائی گلہ برقیات سب ڈویژن کے قیام کا اعلان،ٹاؤن کمیٹی علی سوجل کی آسامیاں بحال کی گئیں جبکہ پیر کوٹ رنگڑ نال پل کی تعمیر کا اعلان۔کھائگلہ میں سٹریٹ لائٹس کا اعلان،تراڑ کھل تا گوئی نالہ روڈ پر کام جاری کروانے کا اعلان،بنجوسہ جھیل کی ڈویلپمنٹ کا اعلان،کھائی گلہ میں نیابت کا اعلان،باغ میں یونیورسٹی کیمپس کا اعلان،ملازمت کیلیے عمر کی بالائی حد میں ایک سال نرمی کا اعلان 40سے بڑھا کر 41 سال کرنے کے نوٹیفکیشن کا اجراء،ایل او سی کے عوام کیلیے فرسٹ ایڈ پوسٹیں بنانے کا اعلان،کھلی درمن و دوسہ موڑ آ تا ڈپو کا اعلان،تیتری نوٹ عباس پور روڈ کا اعلان عباس پور میں تعلیمی ادارے اپ گریڈ کرنے کا اعلان عباس پور کی تینوں یونین کونسلوں میں بی ایچ یو کا اعلان،ہجیرہ میں مستقل بنیادوں پر اے ڈی سی اور ایکسین کی آسامیوں کی منظوری،رنگڑ نالہ ہجیرہ پر پل کی تعمیر کا اعلان،تراڑ کھل واٹر سپلائی کو اگلے مالی سال میں شامل کرنے کا اعلان،دھر بازار کو نیابت بنانے کا اعلان شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ عباسپور ٹاون کمیٹی کو میونسپل کمیٹی اور منڈھول میں ٹاون کمیٹی کا قیام،حلقہ عباسپور میں تمام مہاجر کالونیوں میں مالکانہ حقوق دینے کا اعلان،سہڑھ تیتری نوٹ عباسپور کھلی درمن روڈ کی تعمیر،سہڑھ پولیس چوکی کو تھانے کا درجہ دینے کا اعلان جبکہ عباسپور میں جوڈیشل کمپلکس کا قیام بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ باغ کو بگ سٹی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ کم سے کم اجرت 40 ہزار مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے پیپلز پارٹی نے تعمیر وترقی کا پہیہ چلایا ہے اسنے پورے آزادکشمیر کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button