مظفرآباد

پٹہکہ‘شجر کاری مہم‘محکمہ زراعت کے توسیع مراکز پر پھلدار پودوں کی فراہمی

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)شجر کاری مہم محکمہ زراعت حرکت میں آگیا سرکل آفس کہوڑی نے سب ڈویژن پٹہکہ نصیرآباد کے جملہ توسیع مراکز پر پھلدار پودے فراہم کر دیے زمیندار محکمہ زراعت کے مراکز سے سستے داموں پودے لیکر لگائیں اور ماحول کو سرسبز شاداب بنانے کے ساتھ پھلدار پودوں سے استفادہ حاصل کریں تفصیلات کے مطابق شجر کاری مہم اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ نصیرآباد ہارون الرشید اعوان نے زراعت آفس سرکل کہوڑی میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا اس دوران انہوں نے زمینداروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شجر کاری کے موسم میں زمینداران محکمہ زراعت سے مناسب انراخ پر پودے لیکر لگائیں محکمہ زراعت زمینداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہا ہے اس دوران نے انہوں نے زراعت آفس سرکل کہوڑی میں آئے مختلف پودوں کا معائنہ کیا اور اپنے ہاتھوں سے پودا لگایا زراعت آفیسر سرکل کہوڑی جاوید احمد خان نے ایس ڈی ایم پٹہکہ ہارون الرشید اعوان کو شجر کاری مہم پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محکمہ زراعت نے سب ڈویژن پٹہکہ کے 11 توسیع مراکز پر تمام پھلدار پودا جات جس میں لیموں مالٹا اخروٹ سیب آلو بخارہ آڑو بادام انجیر، انار لوکاٹ خوبانی و دیگر پودے پہنچا دیے ہیں زمیندار ہمارے توسیع مراکز سمیت سرکل آفس کہوڑی سے مناسب قیمت پر میعاری پودے لیکر اپنی زمینوں میں لگائیں اور اس سے استفادہ حاصل کریں اور ماحول کو سرسبز شاداب بنائیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ ہارون الرشید اعوان نے کہا کہ محکمہ زراعت سرکل آفس کہوڑی کی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں زراعت آفیسر جاوید احمد خان اور ان کی ٹیم ہمہ وقت زمینداروں کو اگاہی فراہم کرنے کے ساتھ شجر کاری مہم کے موقع پر ہر قسم کے پودا جات فراہم کرنے کے ساتھ زمینداروں کو اگاہی دینے میں مصروف عمل ہے اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ زراعت آفس سرکل کہوڑی سے مختلف پودے لیکر لگانے میں مصروف ہیں جنہوں نے محکمہ زراعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت میعاری پھلدار پودے بازار سے کم ریٹ پر فراہم کر رہا ہے جس سے ہم سب کو استفادہ حاصل کرنا چاہیے اس وقت محکمہ زراعت سب ڈویژن پٹہکہ کے گیارہ توسیع مراکز میں تمام پھلدار پودے موجود ہیں جہاں سے زمیندار پودے لیکر اپنی زمینوں میں لگائیں اور ان کی دیکھ بھال کو یقینی بناتے ہوئے اس سے بھر پور استفادہ حاصل کریں،،

Related Articles

Back to top button