مظفرآباد

نیلم جہلم پراجیکٹ‘واٹر سپلائی سکیمیں عوام کیلئے وبال جان

ٹھوٹھہ (نمائندہ محاسب) نیلم جہلم پراجیکٹ کی جانب سے بذریعہ لوکل گورنمنٹ دی جانے والی واٹر سپلائی سکیمیں عوام علاقہ کے لیے وبال جان بن گئیں۔ گزشتہ روز لڑائی جھگڑے میں کئی افراد شدید زخمی۔ ایک شخص چوہدری محمد اشفاق اسلم منڈے بانڈی ہسپتال منتقل۔ اس کے علاؤہ ڈوبہ سیداں سے سادات برادری کے اور دیگر علاقوں کے کئی افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ میں ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔ آگر پولیس نفری موقع پر موجود نہ ہوتی تو شائد بہت بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا۔ اب بھی مزید بڑے پیمانے پر تصادم کا خطرہ لاحق ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پولیس کی نفری بھی پانی کی لائنوں کے بحالی کے کام کے دوران احسن طریقے سے فرائض انجام دے رہی ہے۔ پانی جو انسانی زندگی اور ہر جاندار کے لیے اہم ضرورت ہے۔ متعلقہ علاقوں ہڑیالہ گجراں نکہ شیخاں کڑنج پگل ساڑ بتھوا سیری سلطان پور منڈے بانڈی جلیاری اور علاقوں میں لائنوں کی ناقص ترسیل اور پائپوں کو زمین پر چھوڑ دیا گیا۔ جس وجہ سے جہاں سے بھی جرنل لائن گزرتی ہے لوگوں نے غیر قانونی طور پر اپنی من مرضی سے چار اینچ کی لائن میں سے سوراخ کر کے پانی نکال لیا۔ اب جو پانی استعمال کیا جاتا ہے باقی پانی ضائع ہوتے ہوئے متذکرہ بالا گاؤں اور علاقوں تک نہیں پہنچ سکتا۔ کئی جگہ سے لوگوں نے اپنی مرضی سے پائپ لائن کا رخ ہی موڑ لیا۔

Related Articles

Back to top button