مقبوضہ کشمیر بھارتی فوجی محاصرے کے 2400 دن ‘مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ

مظفرآباد (محاسب نیوز ) رمضان کریم کے مقدس مہینے اور تیز دھوپ میں روزہ داروں نے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرے کے 2400 سو ایام سمیت نہتے آزادی پسند پر امن کشمیریوں کی قتل و غارتگری بدترین مظالم کے خلاف دارالحکومت میں پاسبانِ حریت کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ، اقوامِ متحدہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز کتبے پینا فلیکسز اور سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کی حمایت اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے ریلی میں شامل شرکائ کی افواج پاکستان کے حق میں جذباتی نعروں سے دار الحکومت کی فضا گونج اٹھی ریلی کی قیادت ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی نے کی جبکہ امریکی حملوں میں ایران کے سپریم کمانڈر علی خامنہ ای کے بیہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور آپریشن غضب للحق میں چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں حاصل کامیابیوں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر چیئرمین عزیر احمد غزالی وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم کہا کہ کشمیری مظاہرین نے اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ کو جنوبی ایشیائ کے لیئے خطرے کی گھنٹی قرار دیا، ریاست کے شہری آزادی کیلئے مزاحمت جاری رکھیں گے بھارتیمقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرے کے 2400 دن ہونے پر پاسبانِ حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام دارالحکومت مظفرآباد میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں مہاجرین جموں کشمیر، نوجوانوں، سیاسی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھارتی اقدامات کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اقوامِ متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے حل، کشمیری قیدیوں کی رہائی، بھارتی مظالم کے خاتمے اور کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دینے کے مطالبات درج تھے۔شرکائ نے سیاہ جھنڈے لہرا کر عالمی برادری کو پیغام دیا کہ مقبوضہ ریاست میں طویل فوجی محاصرہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔کشمیری مظاہرین نے ”مردہ باد مردہ باد ہندوستان مردہ باد”، ” بھارتیو غاصبو جموں کشمیر چھوڑ دو”، ” ہم چھین کے لی۔ گے آزادی”، ” بھارت سے لیں گے آزادی” جیسے فلک شگاف نعرے لگائے۔احتجاجی مظاہرے سے چیئرمین پاسبانِ حریت عزیر احمد غزالی،ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر اور عثمان علی ہاشم،مہاجرین ورکنگ کمیٹی کے رہنما¶ں نعیم سجاد، محمد یونس میر، محمد اسلم انقلابی، سرانداز میر، فیصل فاروق، محمد فیاض خان اور دیگر نے خطاب کیا۔




