مظفرآباد

پیپلزپارٹی کو کئی حلقوں میں امیدوار نہیں ملیں گے، شاہ غلام قادر کا دعویٰ

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ نون کی ہو گی پیپلز پارٹی کو مہاجرین نشستوں سمیت آزاد کشمیر کے کئی حلقوں میں امیدوار تک نہیں ملیں گے اپنے کارکنان کو کہتا ہوں کہ عوامی ایکشن کمیٹی سے الگ ہو جائیں کامسر تا کہوڑی ٹنل ہمارے دور حکومت میں ضرور بنے گا صدر مسلم لیگ نون شاہ غلام قادر کا حلقہ دو لچھراٹ کی یونین کونسل نوراسیری میں شمولیتی پروگرام سے خطاب سابق وزرا حکومت پیر سید مرتضی علی گیلانی،محترمہ نورین عارف،ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی و دیگر کی شرکت سینکڑوں لوگ دوسری جماعتوں کو چھوڑ کر نون لیگ میں شامل ہو گے صدر مسلم لیگ نون شاہ غلام قادر،مرتضی علی گیلانی نے ہار ڈال کر خوش آمدید کہا مرتضی علی گیلانی کی صدارت میں پاکستان مسلم لیگ نون کا حلقہ 2 لچھراٹ کی یونین کونسل نوراسیری میں بھر پور پاور شو سینکڑوں لوگ مسلم لیگ نون میں شامل ہو گے صدر جماعت شاہ غلام قادر،مرتضی علی گیلانی،نورین عارف،ڈاکٹر مصطفی بشیر نے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ غلام قادر نے کہا کہ جس جماعت کے پاس حلقوں میں امیدوار نہیں وہ نون لیگ کا کیا مقابلہ کرے گی نون لیگی کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں آئندہ حکومت ہماری ہو گی تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ مسلم لیگ نون میں بھگوڑوں کی کوئی جگہ نہیں آپ اپنا کام جاری رکھیں کامسر تا کہوڑی ٹنل ضرور بنے گا اور وہ ہماری حکومت میں ہی بنے گا موجودہ حکومت کی نا اہلی کے باعث منصوبے ڈراپ ہو رہے ہیں سندھ کے وزیر اعلی نے وفاقی حکومت کو خط لکھا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں شامل نہ کیا جائے میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں پیپلز پارٹی کے صدد چوہدرین یاسین اور پیپلز پارٹی اپنی پالیسی واضح کریں اور کہے کہ سندھ حکومت یہ خط واپس لیتی ہے یا نہیں اگر وہ دعوے کرتے ہیں تو اس خط کو واپس کریں پیپلز پارٹی والے جھوٹ پھیلانے میں ماہر میں نے مرکزی حکومت سے ٹنل کی تعمیر کی بات کی تو پیپلز پارٹی نے جعلی پراپگینڈا پھیلا کر لوگوں کو بیوقوف بنانا شروع کر دیا مرکز میں حکومت ہماری وزیر اعظم ہمارا،وزیر خزانہ ہمارا وزیر پلاننگ ہمارا یہ کیوں جھوٹ بول رہے ہیں پہیہ ہمیشہ سیدھا چلتا ہے کبھی الٹا نہیں چل سکتا انہوں نے کہا کہ مہاجرین نشستں ختم کرنے کی بات کرنے والے ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کریں ہم بتائیں گے یہ سیٹیں کیوں ضروری ہیں ہم آزاد کشمیر کے اس نظام کو بچانا ہے حکومت کی نالائقی کے باعث یہاں افرا تفری کا ماحول بنا ہوا ہے کیا سپریم کورٹ بھی ختم کر دی جائے الیکشں ٹربیونل جیسے ادارں کو بھی ختم ہونا چاہیے لوگوں کو دو نمبر اشیاء فروخت کر کے ہمیں سیاست سیکھانے کا مشورہ دینے والو پہلے لوگوں کو ایک نمبر چیز دو مرچیں ایک نمبر دو نمک،چائے،گھی آئل ایک نمبر دو پھر ہماری سیاست کی بات کرو اپں ے ورکروں سے کہتا ہوں ایکشن کمیٹی سے الگ ہو جاؤ مسلم لیگ نون ایک تاریخ ہے یہ کوئی حادثادتی جماعت نہیں ہمارے دور حکومت کے بعد آزاد کشمیر میں تعمیروترقی جام ہے انشاء اللہ 2026 کے بعد دوبارہ تعمیروترقی کا آغاز ہو گا ٹنل سکول ہسپتال سب کچھ بنے گا شمولیتی پروگرام پیر احمد شاہ گیلانی،بشیر شاہ گیلانی کے گھر نوراسیری میں منعقد ہوا جہاں پر یوسی نوراسیری کے مختلف گاؤں سے لوگ مرتضی علی گیلانی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ نون میں شامل ہوئے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کارکنان مسلم لیگ نون کو مضبوط کریں اگلی حکومت ہماری ہو گی مقررین نے کہا کہ حلقہ لچھراٹ کے اندر پیر سید مرتضی علی گیلانی نے مسلم لیگ کو مضبوط بنانے میں دن رات کام کیا جس کی بدولت گاؤں کے گاؤں ان کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں نون لیگ کا ویژن تعمیرو ترقی ہے مسلم لیگ نون نے پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کیا آج پاکستان کے اندر خوشحالی کا دور دورہ ہے میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف مریم نواز کی قیادت میں تعمیروترقی کا سلسلہ جاری رہیگا 2016 سے 2021 کے دوران جب ہماری حکومت تھی تو ہم نے بڑے ترقیاتی کام کیے مظفرآباد کی تمام سیٹیں جیتی تو وزیر اعظم مظفرآباد کا ہو گا 2016 میں مظفرآباد کے تمام حلقوں سے نون لیگ کامیاب ہوئی تو وزیر اعظم مظفرآباد کا بنا س بار بھی اگر یہ نشستیں نون لیگ جیت گئی تو وزیر اعظم مظفرآباد کا ہو گا اس سے قبل جب شمولیتی پروگرام میں صدر جماعت شاہ غلام قادر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا چھلپانی کے مقام پر صدر مسلم لیگ نون حلقہ دو لچھراٹ عبدالغفور عباسی کی قیادت نے کارکنان نے ان کا بھر پور استقبال کیا،،

Related Articles

Back to top button