کالمز

ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس کی ریٹائرمنٹ پر رابطہ دفتر میں پروقار تقریب

خواجہ رؤف احمد

آزادجموں و کشمیر محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر راجہ امجد حسین منہاس کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں رابطہ دفتر راولپنڈی کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں ،صدر اے کے این ایس سردار زاہد تبسم، ،ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ خان افسر خان ،چیف ایڈیٹر جموں و کشمیر عامر محبوب ،
صدر کے جے ایف سردار عرفان،چیف ایڈیٹر فریڈم پوسٹ شہزاد راٹھور ،چیف ایڈیٹر کنٹری نیوز سردار حمید ،چیف ایڈیٹر جنت نظیر اعجاز خان ،چیف ایڈیٹر ناگزیر سید دلاور بخآری ،چیف ایڈیٹر نیلفری نثار کیانی ،،گروپ ایڈیٹر جموں و کشمیر راجہ کفیل ، سابق صدر کشمیر جرنلسٹس فورم خاور نواز راجہ ،جنرل سیکرٹری راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس راجہ بشیر عثمانی ،
سیکرٹری جنرل کے جے ایف مقصود صوفی،ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس محترمہ شمیم اشرف ، ،ایڈیٹر صدائے چنار اعجاز عباسی,ایڈیٹر کشمیر لنک سردار جاوید اقبال ، سابق سیکرٹری جنرل کے جے ایف سردار عقیل انجم ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوکت علی ملک ،ویب ایڈیٹر سید علی حسنین نقوی ، انچارج سوشل میڈیا لبریشن سیل ،سردار نجیب الغفور ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات خواجہ عمران الحق ،انفارمیشن آفیسر محمد سہیل خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات راجہ عبدالباسط خان ،چیف فوٹو گرافر ساجد چوہدری ،ہیڈ کلرک خواجہ رؤف احمد ،جونئیر کلرک سید سلیمان شاہ ،ذوہیب کیانی ،نذیر احمد ،خواجہ کامران اور ابرار احمد نے شرکت کی۔ شرکاء نے راجہ امجد حسین منہاس کی پیشہ وارانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس نے کہا کہ محکمہ اطلاعات آزاد جموں و کشمیر میں خدمات انجام دینا ان کے لیے باعثِ اعزاز رہا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمت کے دوران ہمیشہ دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور ادارے کی ساکھ کو مقدم رکھا۔ راجہ امجد حسین منہاس نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور مثبت و ذمہ دار صحافت معاشرے کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے ساتھی افسران، صحافی برادری اور ماتحت عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب کے تعاون کے بغیر یہ سفر ممکن نہ تھا۔ مقررین نے راجہ امجد حسین منہاس کی محکمہ اطلاعات کے لیے انجام دی گئی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔صدر سے کے ایم ایس سردار زاہد تبسم ،صدر کے جے ایف سردار عرفان سدوزئی ،ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ خان افسر خان ،سابق ڈائریکٹر سرور حسین لگتی ،سابق صدر اے کے این ایس عامر محبوب ،شہزاد راٹھور ،راجہ کفیل ،بشیر عثمانی ،محمد سہیل خان ،خواجہ رؤف ،راجہ کفیل ،چوہدری جاوید ،سردار حمید ،راجہ عبدالباسط ،شوکت علی ملک ،خاور نوازراجہ ،چوہدری جاوید ،محترمہ شمیم اشرف ،اعجاز عباسی،سمیت مقررین نے کہا کہ
کہ راجہ امجد حسین منہاس نے محکمہ اطلاعات آزاد جموں و کشمیر میں اپنی سروس کے دوران پیشہ ورانہ دیانت، محنت اور ادارہ جاتی وقار کو ہمیشہ مقدم رکھا۔ وہ ایک منجھے ہوئے، باصلاحیت اور ذمہ دار افسر رہے جن کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ راجہ امجد حسین منہاس نے مشکل حالات میں بھی ریاستی مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا اور محکمہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ریٹائرمنٹ ایک نئے سفر کا آغاز ہے اور امید ہے کہ راجہ امجد حسین منہاس اپنی وسیع تجربہ کاری سے آئندہ بھی قومی و ریاستی امور میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ریٹائر ہونے والے افسر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس نے اپنی طویل سرکاری خدمات کے دوران محکمہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، سرکاری مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور ادارے کی ساکھ کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ امجد حسین منہاس ایک زیرک، محنتی اور دیانتدار افسر رہے جنہوں نے مشکل حالات میں بھی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا۔
موجودہ دور میں اطلاعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے اور محکمہ اطلاعات کو ڈیجیٹل میڈیا کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ امجد حسین منہاس کی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال ہیں۔مقررین نے ڈائریکٹر اطلاعات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے وہ اپنی قابلیت اور تجربے سے آئندہ بھی قومی و ریاستی معاملات میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ راجہ امجد حسین منہاس نے اپنی سرکاری خدمات کے دوران محکمہ اطلاعات کو فعال، منظم اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ امجد حسین منہاس ایک دیانتدار، محنتی اور تجربہ کار افسر رہے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے ریٹائر ہونے والے ڈائریکٹر اطلاعات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے دعا کی۔ مقررین نے کہا کہ راجہ امجد حسین منہاس ایک فرض شناس، ملنسار اور باصلاحیت افسر رہے جنہوں نے مشکل حالات میں بھی ادارے کی نیک نامی کو برقرار رکھا۔ ان کی قیادت میں محکمہ اطلاعات نے پیشہ ورانہ معیار کو فروغ دیا اور صحافی برادری کے ساتھ مضبوط روابط قائم کیے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ راجہ امجد حسین منہاس نے آزاد جموں و کشمیر کے مؤقف کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر راجہ امجد حسین منہاس کو،گلدستے، یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کئے گئے ،اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض اسسٹنٹ ڈائریکٹر خواجہ عمران الحق نے انجام دئیے ۔تقریب کے اختتام پر مفتی سید سلمان شاہ نے مقبوضہ کشمیر اور پاک فوج کے شہداء اور حاضرین کی صحت و سلامتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلیے خصوصی دعا کروائی

Related Articles

Back to top button