پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے انتخابات،طارق محمود قریشی بلامقابلہ صدر منتخب

مظفرآباد(محاسب نیوز)پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے انتخابات مکمل،طارق محمود قریشی بلامقابلہ مرکزی صدر جبکہ احمد مصطفی خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے،کوٹلی سیچوہدری یونس سنئیر نائب صدر جبکہ منیب صادق ڈپٹی سیکرٹری اور نائب صدور منتخب ہونے والوں میں نیلم سے سید سلیم شاہ،مظفرآباد سے کاشف عباسی،باغ سے عابد عظیم،راولاکوٹ سے مشتاق صادق،پلندری سیچوہدری عزیز،فارورڈ کہوٹہ سے راجہ فیاض اور جہلم ویلی سے تیمور ملک شامل ہیں،انتخابات کا مرحلہ مظفرآباد میں ہوا جہاں سے ممبران کو ویڈیو لنک کے ذریعے ووٹ کا حق دیا گیا تھا اس موقع پر مرکزی صدر پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن طارق محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تنظیم کی اہم ذمیداری ملنے پر رب کا شکر گزار ہوں ایک بہترین ٹیم ملی ہے ایک عرصہ سے ڈیلرز غیر قانونی نوزلز کا رونا رو رہے ہیں سپریم کورٹ سے فیصلہ بھی ہو چکا لیکن انتظامیہ لعت و لعل سے کام لے رہی ہے اس کے لئیے پہلے مرحلے میں اقدامات کریں گے آزادکشمیر میں پٹرول پمپ منی انڈسٹری ہیں جن سے کئی ہزار لوگوں کا روز گار وابسطہ ہے ہمیں اوگرا بھی چیک کرتا ہے اور لوکل انتظامیہ اور اوزون پیمائش والے بھی ناپ تول میں کمی پیشی کرنے والوں کی کبھی نا حمایت کی نا آئندہ کریں گے لیکن بلاجواز تنگ کرنا برداشت نہیں ہو گا انکا کہنا تھا کہ اس سے قبل تنظیمی باڈی نے بہترین کام کیا اس تسلسل کو آگے لیکر چلیں گے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری احمد مصطفی خان کا کہنا تھا قانون کے مطابق دور افتادہ علاقوں میں دو سو لیٹر تک ڈیزل رکھ کر فروخت کرنے کی اجازت تو دی جا سکتی ہے لیکن آزادکشمیر میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے سینکڑوں نوزلز کو این او سی دے رکھا ہے جو غیر قانونی ہے اگر این او سی منسوخ نا کئیے گئے تو توہین عدالت کی کاروائی کی طرف جائیں گے پٹرولیم ڈیلرز انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے ہر قسم کا تعاون کرتی ہے انہیں بھی چائیے کہ وہ تعاون کریں انکا کہنا تھا کہ تنظیم نے ہم پر اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور جتبے بھی مسائل ہیں انکے حل کے لئیے کوشش جاری رکھیں گے اس موقع پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود کی وفات پر لواحقین سے اظہار افسوس کیا گیا اور مرحوم کے بلندی درجات اور مغفرت کے لئیے دعا بھی کی گئی




