آزادکشمیر کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)آزادکشمیر کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے لیے خوشخبری، تنظیم لوکل کونسل ایمپلائز ایسو سی ایشن اور ورکرز یونین آزادکشمیر کی 18سالہ جدوجہد رنگ لے آئی۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی کمال مہربانی سے چند دنوں میں پنشن اے جی آفس کے ذریعے ملنا شروع ہو جائے گی۔ 14ماہ کی بقایا پنشن پنشنرز شدیدمسائل سے دوچار تھے جن کی دعائیں رنگ لے آئی ہیں تنظیم لوکل کونسل ایمپلائز ایسو سی ایشن کے صدر شیخ طاہر وسیم، ورکرز یونین کے صدر چوہدری راحیل شریف،لوکل کونسل کے سیکرٹری جنرل شکیل کیانی سمیت عہدیداران کی دن رات کی طویل محنت کے باعث اب بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے اے اجی آفس کے ذریعے پنشن ان کے اکاؤنٹ میں ہر ماہ باقاعدگی سے منتقل ہوگی جس سے ان کے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ عہدیداران نے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور، وزیر بلدیات عامر یاسین، چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ، میئر سید سکندر نثار گیلانی، چیف آفیسر صاحبزادہ ذوالفقار عالم کا دلی شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے زاتی دلچسپی لی اور طویل عرصہ سے التواء کا شکار پنشن فنڈز اے جی آفس منتقل کر کے ادائیگی پنشن اے جی آفس کے ذریعے ادا کرنے کا عمل شروع ہگا۔ جس سے ملازمین میں پانی جانیو الی بے چینی کا خاتمہ ہوا ہے۔




