وارڈ نمبر 15 کے درجنوں خاندان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی چھوڑکر ن لیگ میں شامل

مظفرآباد (محاسب نیوز)بیرسٹر افتخار گیلانی کا شہر مظفرآباد وارڈ نمبر 15 میں بڑا وار۔۔ وارڈ نمبر 15 سیکونسلر طاہر حسین مغل کے حقیقی بڑے بھائی شاہد حسین مغل اور حقیقی بھتیجے فہد حسین مغل، سعد حسین مغل، صمد مغل سمیت وارڈ نمبر 15 (ٹانگہ اسٹینڈ، بابو محلہ) کے درجنوں معزز خاندانوں نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ کر بھرپور اعتماد کے ساتھ بیرسٹر افتخار گیلانی کے قافلے میں شمولیت اختیار کر لی۔بیرسٹر افتخار گیلانی کا شہر مظفرآباد، وارڈ نمبر 15 میں بڑا وارشہر مظفرآباد کی مقامی سیاست میں ایک اہم اور فیصلہ کن پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وارڈ نمبر 15 میں بیرسٹر افتخار گیلانی کی قیادت پر عوامی اعتماد کا ایک اور مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ وارڈ نمبر 15 سے کونسلر طاہر حسین مغل کے حقیقی بڑے بھائی شاہد حسین مغل اور حقیقی بھتیجے فہد حسین مغل، سعد حسین مغل، صمد مغل نے اپنے خاندان اور برادری سمیت ایک بڑا اور جاندار سیاسی فیصلہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔اس فیصلے کے ساتھ ہی وارڈ نمبر 15 کے علاقے ٹانگہ اسٹینڈ اور بابو محلہ کے درجنوں معزز خاندانوں نے متفقہ طور پر بیرسٹر افتخار گیلانی کے قافلے میں شمولیت اختیار کر لی، جسے مقامی سطح پر ایک بڑی سیاسی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس شمولیت سے نہ صرف وارڈ نمبر 15 بلکہ مجموعی طور پر شہر مظفرآباد کی سیاسی فضا میں واضح تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔شامل ہونے والے خاندانوں نے اس موقع پر اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کی قیادت ہی علاقے کی حقیقی نمائندگی، عوامی مسائل کے حل اور مثبت تبدیلی کی ضامن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی جماعتیں عوامی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہیں، جس کے باعث انہوں نے ایک نئے سیاسی سفر کا آغاز کیا ہے۔ وارڈ نمبر 15 جیسے اہم علاقے سے اس نوعیت کی شمولیت بیرسٹر افتخار گیلانی کی مقبولیت اور بڑھتی ہوئی عوامی حمایت کا واضح ثبوت ہے۔عوامی حلقوں میں اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کی قیادت میں مظفرآباد کی سیاست ایک نئے، مثبت اور تعمیری دور میں داخل ہو گئی ہے۔


