پی ڈی اے کی مشینری کسی دوسرے ضلع منتقل نہیں ہونے دینگے‘سردار طاہر انور

راولاکوٹ (اخلاق احمد خان سے)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، سابق وزیر حکومت سردار طاہر انور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت پی ڈی اے کی مشینری کسی دوسرے ضلع منتقل نہیں ہونے دینگے،اگر ایسی کوئی مشق کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے،، ہم دو اضلاع کو آپس میں لڑانے کی مذموم پالیسی کی دو ٹوک اور واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور وزیر تعمیرات عامہ اور چیئر مین پی ڈی اے ہو ش کے ناخن لیں اور اپنی پالیسیوں کو تبدیل کریں ورنہ اس کے نتیجہ میں جو رد عمل آئے گااس کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے، یہ بات انہوں نے غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ میں صدر مسلم لیگ ن حلقہ چار راولاکوٹ خواجہ عمران اشرف، سابق چیئر مین پی ڈی اے، سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردار ارشد نیازی، کونسلر ز میونسپل کارپوریشن سردارنیئر اشرف، سردار راشد افراز، سردار وحید اشرف کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی، سردار طاہر انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ منتخب ممبر اسمبلی کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے یہاں کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے، وہ آج تک اپنا کردار ادا نہیں کرسکے جس کی وجہ سے یہاں سے آسامیاں منتقل ہوئیں، دوسرے اضلاع سے غیر قانونی بھرتیاں ہو ئی ہیں، محکمہ تعلیم میں سنگین بے قاعدگیاں ہو رہی ہیں، اپنے مقاصد کیلئے تبادلہ جات کئے جارہے ہیں، ایک حلقہ سے دوسرے حلقہ میں تبادلہ کرکے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی جاتی ہے اور ہم یہ پالیسی کسی صورت قبول نہیں کریں گے، محکمہ تعلیم کے حکام کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں وہ آئین، قانون، میرٹ کے تحت اپنے فرائض انجام دیں، کسی جماعت یا شخصیت کو فائدہ پہنچانے کیلئے کئے گئے اقدامات پر ہم پوری قوت سے آواز بلند کریں گے، پھر چھوٹے سکیلوں پر دوسرے اضلاع سے بھرتیاں ہو رہی ہیں جس سے نہ صرف مقامی لوگوں کا استحصال ہو تا ہے بلکہ محکمانہ ضابطوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے،، حکومت آزادکشمیر آٹا کے معیار کو فوری طور پر بہتر کرے، حکومت پاکستان اربوں روپے سبسڈی کی مد میں آزادحکومت کو دے رہی ہے لیکن اس کا شفاف استعمال نہیں ہورہا ہے، سبسڈائزڈ آٹا تندوروں پر دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے حق دار اپنے حق سے محروم ہو رہا ہے، ہم ڈائریکٹر خوراک کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری آٹا کے معیار، ترسیل اور تقسیم کے حوالہ سے شفاف تحقیقات کروائیں ورنہ ہم اس پر بھی پوری شدت سے احتجاج کریں گے،سردار طاہر انور نے ہیلتھ کارڈ کے حوالہ سے حکومت سے مطالبہ کیا


