مظفرآباد

پاکستان نے دفاعی اورخارجہ محاذ پر ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا‘ فاروق حیدر

اسلام آباد(محاسب نیوز)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہندوستان خطے میں انتہا پسندی کا مرکزجہاں متشدد پسند حکمران اپنے ووٹرز کو خوش کرنے کے لیے معصوم مسلمانوں کو پھانسی کے پھندے تک لے جاتے ہیں اور نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے دار ملک کی عدالتیں انتہا پسندوں کے ہاتھوں یرغمال ہوکر انہیں پھانسی دینے کا حکم سناتی ہیں شہید افضل گورو کی پھانسی اس کی واضح مثال ہے ہندوستانی سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں لکھتی ہے کہ گورو کے خلاف ثبوت تو کوئی نہیں مگر عوام کے ضمیر کو مطمئن کرنے کے لیے انہیں پھانسی دینا ضروری ہے اب حریت رہنما یاسین ملک کا جیل میں ٹرائل ہورہا ہے مودی ان کو بھی پھانسی دینا چاہتا ہے کشمیریوں نے ہندوستان کے خلاف آزادی کی تحریک میں جان،مال عزت و آبرو اورہر قیمتی چیز قربان کی مگر اپنے بنیادی مقصد پر سمجھوتہ نہیں کیا شہید افضل گورو کی یوم شہادت کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر ہماری ترجیح اول ہونی چاہیے صرف سیاسی نقطہ نظر سے حکومت بنانے اور نظام چلانے کے قائل نہیں آزادکشمیر میں نظریاتی سیاست کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ایک مستحکم دفاعی طور پر ناقابل تسخیر پاکستان کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے گزشتہ چند سالوں میں ریاست پاکستان او ر اس کے ذمہ داران نے جس محنت لگن سے ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالا،ہندوستانی جارحیت کا منہ توڑجواب دیااس کے صلہ میں تائید ایزدی سے دنیابھر میں ملک کا نام روشن ہوا ہندوستان خطے کے اندر انتہا پسندی کا مرکز ہے جس کا حکمران ایک متشدد پسند مذہنی خیالات کا ترجمان رہا ہے اور اس کا عرصہ اقتدار ہندوستان میں صرف ایک مخصوص مذہب کے ماننے والوں کے علاوہ سب کے لیے عذاب رہا ہے آر ایس ایس کی ترجمان مودی حکومت اب ہندوستان کے مسلمانوں سے ان پر کئی سو سال حکمرانی کرنے والے مسلمانوں سے بدلہ لینے کی ریاستی پالیسی پر عمل پیرا ہے وقت اور حالات کا تقاضہ ہے کہ جس طرح پاکستان نے دفاعی،خارجہ محاذ پر ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا اور کھیلوں کے شعبے میں بھی اس کی مناپلی ختم کی ہندوستان بالخصوص مودی کا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا جائے۔

Related Articles

Back to top button