مظفرآباد

پٹہکہ اڈہ بازا ر میں سہولیات عدم دستیابی‘ بجلی بندش‘ تاجران کی ہڑتال کی کال

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)پٹہکہ اڈہ بازار میں واش رومز کی عدم دستیابی،بجلی کی بار بار بندش،مین بازار سڑک کی پختگی انجمن تاجران لچھراٹ بازار نے ہفتے کو ہڑتال کی کال دے دی انجمن تاجران پٹہکہ نے اپنے مسائل کے حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ کو تحریری درخواست دیتے ہوئے مسائل کے حل تک احتجاج کرنے کا علان کر دیا انجمن تاجران پٹہکہ کا کہنا ہے کہ بازار میں واش روم تک نہیں میونسپل کمیٹی کوئی کام نہیں کر رہی محکمہ برقیات کی جانب سے آئے روز غیر اعلانیہ بجلی بندش اور بار بار ٹرپنگ ہونے سے تاجروں کی قیمتی اشیاء بھی جل گئیں پٹہکہ میں بازار کی سڑک کئی سالوں سے تباہ حالی کا شکار جس کی پختگی کے لیے دوسرے وزیر اعظم کو بھی درخواست دی لیکن کوئی عملدر آمد نہ ہوا ہمارے پاس آخری حل احتجاج ہی ہے اگر اداروں نے ہمارے مسائل کو حل نہ کیا تو اس بار شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے تاجروں نے مزید کہا کہ ہر بار ہم کو لالی پاپ دیکر ٹرخایا جاتا ہے اس بار اپنے مسائل کو حل کر کے دم لیں گے پٹہکہ میں خریداری کرنے کے لیے آنے والے مرد وخواتین سمیت مسافروں کو واش رومز کے استعمال کے لیے ہوٹلز یا مساجد کے واش رومز کی طرف جانا پڑتا ہے بازار کے اندر واش روم کا ہونا اشد ضروری ہے لیکن کوئی بھی ذمہ دار ادارہ ہمارے مسائل کی طرف توجہ نہیں دے رہا محکمہ برقیات کی طرف سے بار بار بجلی بندش اور ٹرپنگ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی طرف سے تاجروں کو ان کے جائز مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن اس کے باوجود بھی تاجر ہڑتال کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ ہمارے بنیادی مسائل کو فوری حل کیا جائے نہیں تو بروز ہفتہ شٹرڈاؤن ہڑتال کریں گے اس کے لیے تمام تاجر ہمارے ساتھ اس احتجاج میں شریک ہوں گے،،

Related Articles

Back to top button