حکومت رمضان سے قبل ملازمین مطالبات منظور کر کے اشک شوئی کی جائے‘خواجہ فاروق

مظفرآباد(محاسب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خواجہ فاروق احمد کی مزدور یونین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سب ڈویژن مظفرآباد کے احتجاجی کیمپ میں آمد،انہوں نے ورک چارج ملازمین کی منتقلی،حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی،عدالت اعلیٰ کے فیصلہ کے مطابق ٹیکنیکل/فیلڈ سٹاف ملازمین کو اپ گریڈ کرنے اور فیز II کی اسامیوں کی منظوری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ان ملازمین نے دو سال قبل ہی ان ہی مطالبات کے منظور کیے جانے کے حوالے سے ہڑتال کی تھی لیکن حکومت نے ایک کمیٹی بنادی جس کمیٹی کا دو سال گزر جانے کے باوجود ایک بھی اجلاس نہ ہوسکا۔خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ حکومتیں معاملات کوٹالنے کی خاطر کمیٹیاں بنادیتی ہیں تاکہ ہڑتالی ملازمین مطمئن ہوجائیں لیکن اب مجبوراً ان ملازمین کو دوبارہ ہڑتال کرنا پڑی،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان چھوٹے ملازمین جن کی تنخواہ مہنگائی کے حساب سے پہلے ہی بہت کم ہے کی ڈیمانڈز منظور کی جائیں اور ماہ رمضان سے قبل ان ملازمین کے مطالبات منظور کر کے ان کے اشک شوئی کی جائے۔انہوں نے ہڑتالی ملازمین کو یقین دلایا کہ اسمبلی کے جمعہ کے اجلاس میں ان کے مطالبات کو ایوان میں زیر بحث لاکر حکومت کو موقع دیا جائے تاکہ کہ ان ملازمین کے تین سال سے زیر التواء مطالبات منظور کرے۔



