مظفرآباد

ثاقب کیانی کی نمازِ جنازہ ادا‘اشکبار آنکھوں میں سپردخاک، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

مظفرآباد (خبر نگار خصوصی) دارالحکومت آزاد کشمیر ایک بار پھر غم کی چادر اوڑھے نظر آیا جب سابق ڈی ایس پی بشیر کیانی کے فرزند، چنار پبلک موومنٹ کے جنرل سیکرٹری اور پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر یوتھ کے متحرک رہنما ثاقب بشیر کیانی کی نمازِ جنازہ ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ادا کر دی گئی۔ مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، جہاں ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل سوگوار تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ریت بجری کی نکاسی کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے درمیان ہونے والے افسوسناک جھگڑے میں فائرنگ کے نتیجے میں ثاقب بشیر کیانی جان کی بازی ہار گئیتھے۔ اس سانحہ نے نہ صرف چہلہ بانڈی بلکہ پورے مظفرآباد کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی، تجارتی اور علمی و ادبی حلقوں کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک بڑے تعزیتی ریفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے سابق اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد، سردار مبارک حیدر، عارف اعوان چہلوی، بشارت راجہ، لیاقت بشیر فاروقی، مختار عباسی، عتیق احمد کیانی، اعظم کیانی، میر امتیاز احمد، انجم زمان اعوان، سردار مظہر اعوان، عمران خورشید اعوان، خورشید اعوان، اشتیاق مغل، سعید کیانی، جہانگیر مغل و دیگر نے خطاب کیا۔

Related Articles

Back to top button