ہر تنظیم فاریسٹر فاریسٹگارڈ ایسوسی ایشن کا احتجاج، دفاتر کو تالے

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی) تنظیم غیرجریدہ ملازمین آزادکشمیر آزادجموں وکشمیر فارسٹر ز فارسٹگارڈ ز ایسوسی ایشن کا محکمہ جنگلات کی چھ سکیموں کے چھ ماہ بعد ختم ہونے اور آٹھ ماہ سے حد بندی سکیم کے ملازمین کوتنخواہوں کی عدم ادائیگیکے خلاف احتجاج دفاتر کو تالے لگا دیئے۔ ناظم اعلیٰ جنگلات علاقائی ملک اسد ہڑتالی ملازمین کے پاس پہنچ گئے۔ دس دن کے اندر مطالبات کے حل کرانے کی یقین دہانی کرادی جس پر احتجاج موخر کردیا گیا۔ تنظیم غیر جریدہ ملازمین آزادکشمیر کے صدر سالک رشید عباسی، فارسٹر فارسٹگارڈ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم اعوان چیئرمین راجہ تصویر خان، غیرجریدہ ملازمین کے صدر راجہ اویس ناصر، سیکرٹری مالیات محمدندیم اعوان کا کہنا تھا کہ ماہ مقدس کا آغاز ہوچکا ہے۔ لیکن ملازمین حد بندی کو آٹھ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی ہے۔ جبکہ چھ سکیمیں جو چھ ماہ بعد ختم ہوجائیں گی کی توسیع نہ ہونے سے 2سو سے زائد ملازمین بیروزگار ہوجائیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر وزیر جنگلات چیف سیکرٹری،سیکرٹری جنگلات کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ہم نے ناظم اعلیٰ جنگلات علاقائی ملک اسد محمود کی یقین دہانی پر دس روز کیلئے احتجاج موخر کررہے ہیں اگر مطالبات حل نہ ہوئے تو ماہ رمضان المبارک اور عید پر بھی احتجاج کرینگے کسی آفیسر کو دفتر حاضر نہیں ہونے دینگے۔




