مظفرآباد

ایگزیکٹیو انجینئر ایجوکیشن انجینئرنگ سیل منور حسین مغل ملازمت سے ریٹائر ہو گئے

مظفرآباد(محاسب نیوز)ایگزیکٹیو انجینئر ایجوکیشن انجینئرنگ سیل منور حسین مغل پیرانہ سالی کی تکمیل پر ملازمت سے ریٹائر ہو گئے۔ ان کے اعزاز میں سٹیٹ گیسٹ ہاؤس مظفرآباد میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیم قاضی عنایت علی، سابق چیف مقبول عباسی۔راجہ ظفر خان۔سپرٹینڈنگ انجینئر راجہ سعید،ناظم ہائیر ایجوکیشن پلاننگ راجہ شاہد، چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ سید طفیل بخآری، پبلک ریلیشن آفیسر وزارت تعلیم سکولز محمد تاج چک،ڈپٹی سیکرٹری تعلیم پروفیسر شکیل یاسین، سیکشن آفیسر ماجد حبیب سابق ایکسین سردار اقبال۔ انجینئر نک سیل و ایجوکیشن پلاننگ کے سٹاف نے شرکت کی۔ اس پروقار تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ منشا خان نے انجام دیئے۔سیکرٹری تعلیم اور دیگر مقررین نے منور حسین مغل کے سروس کیریئر کو شاندار الفاظ میں سراہا اور ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ان کی خدمات پر شیلڈ اور دیگر تحائف سے نوازا گیا محکمہ تعلیم میں ایک محنتی اور قابل آفیسر کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔ دعاگو ہیں اللہ پاک ان کی بقیہ زندگی ایمان سلامتی اور امن کا گہوارہ بنائے۔

Related Articles

Back to top button