عدم اعتماد خارج از امکان مسلم لیگ‘ تحریک انصاف گھر کی خبر لیں‘شوکت۔جاوید میر

مظفرآباد(محاسب نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کو خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے کہا ہیکہ مسلم لیگ اور تحریک انصاف اپنے گھر کی خبر لے، ایک طرف بھان متی کا کنبہ بھانت بھانت کی بولیاں بول رہا ہے تو دوسری جانب ان کی اپنی صفوں میں انتشار، گروپ بندی اپنے عروج پر ہے۔ جس کی بناء پر مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آزاد کشمیر کا دورہ ملتوی کردیا ہے اس دورے کی منسوخی سے پیپلزپارٹی مخالف ٹولے کی جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے تاہم دل بہلانے اور عوام کو جھانسہ دینے کے سوا اس میں کوئی حقیقت نہیں، یہ تحریک عدم اعتماد کا اعلان کرنے والے خود اور عوام بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ متحدہ اپوزیشن کے لئے مسلم کانفرنس اور جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے ممبران اسمبلی کا اتفاق رائے ہونا لازم ہے اس لئے متحدہ نہیں بلکہ منتشر اپوزیشن پہلے قائد ایوان اور صدارتی امیدوار کا نام سامنے لائے، پیپلزپارٹی کے پاس اب بھی 29 ممبران اسمبلی کی اکثریت موجود ہے جو تحریک عدم اعتماد کا دفاع بھی کرسکتی ہے اور صدر ریاست کے لئے پارٹی قیادت کی جانب سے نامزد امیدوار کو کامیاب بھی کر وائے گی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، فاروڈ بلاک کا غیر نظریاتی اتحاد بغض فیصل راٹھور اور بغض عوام میں مفاداتی اشتراک ہے، ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و امیدوار اسمبلی حلقہ 7 شوکت جاوید میر نے گزشتہ روز حکومت کے خلاف جاری ہرزہ سرائی پر اپنے ردعمل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پاکستان میں بھی میثاق جمہوریت پر قائم رہی ہے اور آزاد کشمیر میں بھی اسی تسلسل میں مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کے قائد ایوان کو ووٹ دیا



