مظفرآباد

وزیراعظم سیکرٹریٹ نے فائل ورک کیلئے نئی پالیسی جاری کردی

مظفرآباد(محاسب نیوز)وزیراعظم سیکرٹریٹ نے فائل ورک کیلئے سرکلر کے تحت نئی پالیسی جاری کر دی ہے، تمام محکمہ جات کو پابند کیا گیا ہے کہ کوئی بھی فائل براہ راست وزیراعظم سیکرٹریٹ ارسال نہ کی جائے، تمام فائلیں پہلے چیف سیکرٹری آفس میں ارسال کی جائیں، جہاں سے ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد فائل وزیراعظم سیکرٹریٹ حتمی کارروائی کیلئے ارسال کی جائے، نئی پالیسی کے تحت وزیراعظم سیکرٹریٹ براہ راست ارسال کی جانے والی فائلیں چیف سیکرٹری آفس کو واپس کی جا رہی ہیں، وزیراعظم نے تمام وزراء کو بھی نئی پالیسی سے آگاہ کر دیا ہے، وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد درخواست گزاروں اور سرکاری ملازمین کی جانب سے غیر ضروری طور پر فائلیں براہ راست وزیراعظم سیکرٹریٹ ارسال کی جا رہی تھیں جس سے وزیراعظم کی مصروفیات اور فائل ورک کا عمل متاثر ہو رہا تھا، نئی پالیسی کے اجراء کے بعد وزیراعظم کے گڈ گورننس اور میرٹ کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانے میں معاونت ملے گی۔

Related Articles

Back to top button