پاک فوج دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری ہے‘سردار عتیق

مظفرآباد/راولپنڈی (محاسب نیوز)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے سرپرائز ڈے کے موقع پر پاکستانی و کشمیر قو م سے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی طیارہ گرانے کے 7سال مکمل ہونے پر پاک فوج کی اس کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔پاک فوج دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری ہے پوری کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،27فروری کو پاک فوج نے ہندوستان کے طیارہ مار گرا کر دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔اور پاک فضائیہ نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری سے اپنی پہچان قائم کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے فوری اقدامات اور حیران کن ردعمل نے حملہ آور کا غرور خاک میں ملا دیا۔اور پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ہندوستانی پائلٹ کو واپس کردیا۔پاک فوج کی ملک کے دفاع و سلامتی کے لیے لازوال قربانیاں ہیں افواج پاکستان ملک اور قوم کے محافظ ہیں اور قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہ اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کیلئے دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے،کشمیر یوں نے ہندوستانی تسلط سے آزادی کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں اور ہندوستان جبر و استبدار کے ہتھکنڈوں کیلئے ان کے جذبے آزادی کو متذلزل نہیں کر سکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیاسردار عتیق احمد خان نے کہاکہ ہندوستانی حکومت نے 5اگست 2019کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد نہتے کشمیریوں کے خلاف اپنے مظالم میں تیزی لائی ہے اور اس نے اب تک لاکھوں ہندوؤں کو مقبوضہ علاقے کے ڈومیسائل جاری کیے ہیں تا کہ علاقہ میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلا جا سکے،ہندوستان انتظامیہ نے کشمیریوں کے تمام جمہوری حقوق ختم کر دیے ہیں کشمیری عوام اقوام متحدہ کی پا س کردہ قراردادوں اور اپنے خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں اور وہ اس کیلئے ایک طویل عرصہ سے قربانیاں دے رہے ہیں بدقسمتی سے ہندوستان کشمیریوں کی آواز سننے کے بجائے گزشتہ 7دھائیوں سے زائد عرصہ سے ان کی جدوجہد کو طاقت کے بل بوتے پر دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔ہندوستان پاکستانی کی چائے اور معرکہ حق، بنیان مرصوص کے زخم کبھی نہیں بھول پائے گا، وہ صرف عوام کو مختلف جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈوں سے ورغلا رہا ہے جبکہ ہندوستان کی دنیا کے سامنے جو ہار ہوئی ہے اس کے بعد ہندوستان پاک سر زمین کی جانب بری نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ہے۔دریں اثناء سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے حلقہ کھائی گلہ کے صدر سردار اخلاق نذیر نے ملاقات کی اور سیاسی امور پر بات چیت کی، اس کے علاوہ مجاہد منزل میں رینگولی سے متحرک نوجوان رہنما راجہ شبیر خان اور ہل سرنگ سے نمبردار طارق عباسی نے بھی ملاقات کی اور ان سے آزاد کشمیر کے تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔




