مظفرآباد

آپریشن غضب للحق آغاز ہندوستانی پراکسی جڑ سے خاتمے کی بنیاد ثابت ہو گا‘فاروق حیدر

مظفرآباد(محاسب نیوز)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ (ن) راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کی جانب سے آپریشن غضب للحق کا آغاز خطے میں دہشت گردی،انتہا پسندی اور ہندوستانی پراکسی کے جڑ سے خاتمے کی بنیاد ثابت ہو گا، اسرائیل، ہندوستان، افغانستان گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا، بین الاقوامی برادری کو دنیا میں پائیدار امن کے قیام، انتہاء پسندی کے خاتمے اور عالمی دہشت گرد نیٹ ورک، داعش، القاعدہ کے سرپرست طالبان رجیم کیخلاف زبردست عملی اقدام پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے، آج کا دن اس بات کو بھی اجاگر کرنے کا دن ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تحت پاک فضائیہ نے ہندوستان کے اندر جا کر نہ صرف کامیاب کارروائی کی بلکہ اس کا طیارہ بھی مار گرایا، اور ابھی نندن کو زندہ گرفتار کیا گیا، اپنی رہائش گاہ پر عوام سے گفت گو کرتے ہوئے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا میں امن اور رواداری کی فضاء برقرار رکھنے کی لڑائی لڑ رہا ہے، یہ جنگ ہماری انفرادی نہیں، افغانستان میں موجود انتہا پسندوں نے بنیادی انسانی آزادیوں پر پابندیاں لگا رکھی ہیں، خواتین پر پابندیاں ہیں، نام اسلام کا لیتے ہیں، اور ان کا سب سے بڑا دوست سب سے بدترین مسلم دشمن ملک ہندوستان ہے، افغانستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے، اور اس عمل میں مودی اور ہندوستان کی بھرپور حمایت حاصل ہے، راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آج کے دن ہمیں ابھی نندن کو بھی یاد رکھنا ہے، وہ تاریخی لمحہ تھا، جب پاک فضائیہ نے دشمن کے اندر گھس کر کارروائی کی، مئی میں ہونے والے معرکہ حق میں جس طرح پاکستان کی فوج نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور واضح برتری کی بدولت دنیا کے اندر اپنا نام اور مقام پیدا کیا، ہندوستان کو ہزیمیت اٹھانا پڑی، سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا اس کے خلاف سازشیں کرنے، اسے نقصان پہنچانے کی جس جس نے کوشش کی، اُسے قدرت نے عبرتناک انجام سے دوچار کیا، نہ صرف آزادکشمیر ہے کہ مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری اس موقع پر اپنی مسلح افواج، فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button