مظفرآباد

مسلح افواج ہمارا فخر ہے اور قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے‘سردار عتیق

راولپنڈی / مظفرآباد (محاسب نیوز) مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے معرکہ حق، بنیان مرصوص کے بعد افغانستان کے خلاف آپریشن غضب للحق کی شاندار کامیابی پر پاک فضائیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے سپرائز ڈے کے موقع پر کہا کہ آج کے دن پاک فوج نے ہندوستان کو سپرائز دیا تھا حقیقت میں گزشتہ رات افغانستان کو دیا جانے والا سپرائز بھی ہندوستان کے لئے ہے جو افغانستان کی سرزمین سے حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے، پاک فوج قوم کا فخر اور قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی بہادری اور دلیری نے ثابت کردیا کہ پاک فوج کے سپہ سالار کو ایسا ہی ہونا چاہیے، پاکستان نے ہمیشہ امن بھائی چارے کو پروان چڑھایا، مگر ہندوستان، اسرائیل وہ مکروہ ملک ہیں جو لاکھوں معصوم شہریوں کے قاتل ہیں اور ان کی کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کے لئے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ہندوستان جان لے کہ اس کی مکروہ چالوں سے اس کا اپنا ہی نقصان ہورہا ہے اور افغانستان حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ ہندوستان کا آلہ کار بننے کے بجائے اپنے ملک کی سالمیت اور ترقی کے لئے کام کرتی مگر افسوس کے ساتھ افغانستان کی حکومت موقع پرست نکلی اور جس ملک نے مشکل وقت میں اس کے شہریوں کو پناہ دی آج وہی ملک پاکستان کے دشمن ملک کا آلہ کار بنابیٹھا ہے، دنیا جان لے پاک فوج ملکی سالمیت پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی، جوعناصر پاکستان کو کمزور کرنے کے کی سازشوں میں مصروف ہیں ان کا حشر ہندوستانی جنگی طیاروں جیسا ہوگا، قوم کو پاک فوج نے سرپرائز ڈے کے موقع پر رات کی تاریکی میں قبل ازوقت سرپرائز دے کر پوری دنیا میں پیغام دیا کہ پاک وطن کی سرحدیں محفوظ اور بہادر سپہ سالار کے ہاتھوں میں ہے،پاکستان آرمی نے سرحدی اشتعال انگیزی کافوری اوربھرپور جواب دے کر واضح کردیا ہے، کہ پاکستان کی خود مختاریپر کوئی آنچ برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button