مظفرآباد

جامعہ کشمیرمظفرآباد اورمسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے مابین معائدے پر دستخط

مظفرآباد (محاسب نیوز) یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر (UAJ&K) نے مسلم ہینڈز انٹر نیشنل کے ساتھ طلبہ کیلئے اعلیٰ تعلیم، تربیت اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ایم او یو پر دستخط کی یہ تقریب مسلم ہینڈز سکول آف ایکسی لینس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے وفد کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک کر رہے تھے اور اس میں پروفیسر ڈاکٹر واجد عزیز لون، پروفیسر ڈاکٹر خواجہ عنصر یاسین (ڈائریکٹر پلاننگ)، ڈاکٹر محمد نعیم احمد (ڈائریکٹر ORIC) اور سردار ظفر اقبال (ڈائریکٹر SFA) شامل تھے۔ مسلم ہینڈز انٹر نیشنل کی جانب سے سید جاوید گیلانی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کے ڈاکٹر محمد نعیم احمد (ڈائریکٹر ORIC) نے ایم او یو پر دستخط کئے۔اس موقع پر مسلم ہینڈز انٹر نیشنل کی جانب سے سید جاوید گیلانی ایگزیکٹو ڈائریکٹر، محترمہ زرتاش افضل، منیجر ٹریننگ،میر امان ہنزائی منیجر ایجوکیشن مسلم ہینڈز پاکستان اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔اس ایم او یو کے تحت، مسلم ہینڈز انٹر نیشنل،آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کیلئے اسکالرشپ، انٹرن شپ، اسٹارٹ اپ سپورٹ، اور کمیونٹی پر مبنی پروجیکٹس پیش کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد NDGs اور SDGs کے مطابق طلباء و طالبات کی عملی نمائش، کاروباری مہارت، کمیونٹی کی مصروفیات اور سماجی ایکشن پلان کو بڑھانا ہے۔مسلم ہینڈز پاکستان کے زیراہتمام باصلاحیت مگر کم وسائل رکھنے والے طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع بڑھانے کے مقصد سے یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر (UAJK) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط سے تعلیم کو پائیدار تبدیلی کا ذریعہ سمجھتے ہوئے، یہ شراکت مالی رکاوٹوں کو ختم کرنے اور روشن مستقبل کی راہیں ہموار کرنے کی کوشش ہے۔مسلم ہینڈز انٹر نیشنل اور آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے اسکالر شپس کے ایم او یو کی تقریب سے قبل وائس چانسلر کی سربراہی میں وفد کے اراکین نے مسلم ہینڈز سکول آف ایکسی لینس کا دورہ کیا تاکہ طلباء کی تعلیم، تربیت اور کمیونٹی کی شمولیت میں مواقع بڑھانے کے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔دورے کے دوران، آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے وفد نے رئیس جامعہ کے ہمراہ سکول کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

Related Articles

Back to top button