مظفرآباد

ملکی صورتحال‘تمام اضلاف میں الرٹ‘ریسکیو 1122افسران ‘عملہ کی چھٹیاں منسوخ

مظفرآباد(خبر نگار خصوصی)موجودہ ملکی صورتِ حال کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے ریسکیو 1122 آزاد کشمیر سمیت تمام افسران و ملازمین کی چھٹیوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔جاری کردہ احکامات کے مطابق تمام متعلقہ عملہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہمہ وقت الرٹ رہے، اپنی حاضری کو یقینی بنائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جملہ ضروری سامان، مشینری اور گاڑیاں مکمل طور پر تیار حالت میں رکھے۔ ڈی جی ایس ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔احکامات میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلعی و تحصیل سطح پر قائم کنٹرول رومز کو فعال رکھا جائے جبکہ ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں فوری نقل و حرکت کے لیے تیار رہیں۔ متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو م¶ثر بنانے اور اطلاعات کے بروقت تبادلے کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی جی ایس ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، اور تمام ادارے باہمی تعاون سے کسی بھی ممکنہ صورتحال کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے

Related Articles

Back to top button