ترجمان شوکت جاوید میر کا دورہ چکوٹھی‘ افواج سے یکجہتی‘ شہداء کو خراج عقیدت

چکوٹھی(محاسب نیوز) افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور شھداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر کی قیادت میں وفد نے لائن آف کنٹرول چکوٹھی کا دورہ کیا ڈیوٹی پر موجود بہادر سپوتوں سے ملاقات عسکری قیادت کو خراج تحسین اور شھداء کو خراج عقیدت پیش کیا پاک فوج پاکستانی کشمیری قوم کا فخر اور ناقابل تسخیر دفاع کی ضمانت عالمی سطح پر ملک کی نیا نامی شہرت مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی دہشتگردی انتہا پسندی کے سامنے کوہ ہمالیہ کا کردار ہے چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر ملک و ملت کیلئے انعام خداوندی ہیں بھارت نے جارحیت کی حماقت کی تو معرکہ حق بنیان مرصوص کی طرح قوم اپنی افواج پاکستان کا ہراول دستہ اور بازوئے شمشیر زن ثابت ہو گی،پاک بھارت مذاکرات میں ڈیڈ لاک دوطرفہ تجارت بس سروس وفود کے تبادلوں میں تعطل دو ایٹمی ممالک کے درمیان کشیدگی کے شعلوں کو ہوا دینے کے مترادف ہے جب تک مسلۂ کشمیر کا دیرپا مستقل باوقار حل نہیں ہوتا قیام امن کی ساری کاوشیں شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتیں وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور قومی وقار ریاستی تشخص کے محافظ ہیں ان خیالات کا اظہار ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے افواج پاکستان سے اظہار یکجتی کیلئے لائن آف کنٹرول چکوٹھی کراسنگ پوائنٹ دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ترجمان حکومت کے ہمراہ پبلک ریلیشن آفیسر شوکت راٹھور خاکسار اویس عارف اعوان ایڈووکیٹ راجہ قاصد سیلم عباسی اور میڈیا نمائندوں کے ہمراہ جب چکوٹھی پہنچے تو انھیں پاک فوج کے حکام ٹرمینل پر تازہ ترین صورتحال اور علاقائی معاملات پر وفد کو بریفنگ دی شوکت جاوید میر نے کہا کہ جن ممالک کی فوجی طاقت کمزور ہے وہاں کے لوگ ذلت آمیز زندگی اور عدم تحفظ کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں ضلع ہٹیاں بالا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ چکوٹھی سیکٹر کے محاذ پر افواج پاکستان کے سپوت میجر سرور شھید نے دشمن فوج کی پیشہ قدمی پسپا کی انھیں موت کے گھاٹ اتارا اور خود شھادت کے عظیم ترین رُتبے پر فائز ہوئے سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر حاصل کر کے قوم ہیروز کی فہرست میں امر ہو گئے




