مظفرآباد
فرضی پولیس کارروائیاں بے نقاب‘منشیات واسلحہ کی کھلے عام فروخت

مظفرآباد(کرائم رپورٹر) پولیس کی فرضی کارروائیاں بے نقاب، شہر میں منشیات و اسلحہ کی کھلے عام فروخت دھڑلے سے جاری،شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم پیشہ سرگرمیوں کا کاروبار کھلے عام جاری ہے، مگر متعلقہ ادارے مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس اکثر فرضی کارروائیوں کے ذریعے کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتی ہے، مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ شہر میں جگہ جگہ منشیات کی فروخت کے اڈے سرگرم ہیں جبکہ اسلحہ کی خرید و فروخت بھی انتہائی آسانی سے ہو رہی ہے علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کی غیر سنجیدگی اور ناکامی کا نوٹس لیا جائے اور منشیات و اسلحہ فروش نیٹ ورک کے خلاف بڑے پیمانے پر مؤثر اور عملی آپریشن کیا جائے، تاکہ شہریوں کو بڑھتی ہوئی لاقانونیت سے نجات مل سکے۔#




